لیبیا میں گھڑ سواری کے میلے میں گھوڑے شائقین پر چڑھ دوڑے: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں منعقد ہونے والا مشہور گھڑ سواری میلہ اس وقت ایک سانحے میں تبدیل ہو گیا جب ریس میں شریک گھوڑوں کے روندنے سے متعدد شائقین زخمی ہو گئے۔ میلے کی بدانتظامی کے باعث بڑے پیمانے پر عدم اعتماد پیدا ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سامعین کی ایک بڑی تعداد کئی گھوڑوں کی ریس دیکھ رہی ہے اور جوش و خروش سے داد دے رہی ہے۔ لیکن ان میں سے کچھ نے گھڑ سواری کی پٹڑی پر دھاوا بول دیا جس کی وجہ سے وہ ایک گھوڑے سے ٹکرا گئے۔ یہ گھوڑا تیز رفتاری اور پوری قوت سے بھاگ رہا تھا۔ اس کی وجہ سے گھوڑا اور اس کا سوار الٹ گیا۔

اس منظر نے سوشل میڈیا سائٹس پر صارفین نے بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا۔ لوگوں نے ناقص تنظیم اور لاپرواہی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں نے شرکت کرنے والے ہجوم کی لاپرواہی اور ریس ٹریک پر ان کے آنے کو سانحہ کی وجہ قرار دیا۔

اس تناظر میں اسیل نامی ایک بلاگر نے لکھا کہ ذمہ داری فیسٹیول کے منتظمین پر آتی ہے جن کے پاس ریس ٹریک کی حدود کو کنٹرول کرنے کے لیے سپروائزر اور سکیورٹی مین ہونا چاہیے تھا۔ کسی کو بھی اس بے ترتیب اور خطرناک طریقے سے داخل ہونے سے روکنا چاہیے۔ ساتھ ہی ان سرپرستوں پر بھی تنقید کی جو اپنے بچوں کو اس کے نتائج کو خاطر میں لائے بغیر دوڑ میں شامل ہونے دے رہےہیں۔ ایک بلا گر ابو عمیر الترھونی نے مداحوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قصور اس سوار کا نہیں جو غلطی پر نہیں ہے بلکہ اس کے سامنے کھڑے مداحوں نے خود کو تباہی میں ڈال دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size