مصر، فلسطین کے لیے قربانی کے گوشت کی ترسیل کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

منصوبے کے تحت سعودی عرب کی جانب سے 26 اسلامی ممالک کو قربانی کا محفوظ شدہ گوشت ارسال کیا جاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں متعین سعودی عرب کے نائب سفیر عبدالرحمن بن سالم الدھاس نے مصری نمائندے میجر جنرل محمد رضا اور مصر میں فلسطینی سفیر ونمائندے دیاب اللوح کو مملکت کے الاضاحی منصوبے کے تحت قربانی کے گوشت کی شپمنٹ حوالے کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کا الاضاحی منصوبے کے تحت قربانی کے گوشت کو محفوظ کرکے مختلف ممالک کو بھیجا کیا جاتا ہے تاکہ گوشت ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جا سکے۔

منصوبے کے تحت سعودی سفیر نے مصر اور فلسطینی نمائندوں کو 30 ہزار ذبح شدہ جانور حوالے کرنے کی دستاویز پر دستخط کیے۔ اس موقع پر الاضحی منصوبے کے سپروائزر سعد بن عبدالرحمان الوابل بھی موجود تھے۔

الاضاحی پروجیکٹ کے جنرل سپروائزر الوابل نے بتایا منصوبے کے تحت سعودی عرب کی جانب سے 26 اسلامی ممالک کو قربانی کا محفوظ شدہ گوشت ارسال کیا جاتا ہے جس کا مقصد ضرورت مندوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ہے۔

علاوہ ازیں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے سعودی قیادت کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کی جانب سے یہ تعاون ایسے مشکل وقت میں پیش کیا گیا ہے جب اہل غزہ کو اس کی اشد ضرورت تھی۔

مصری سفیر نے بھی امت مسلمہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے مسلسل پیش کیے جانے والے تعاون کو سراہتے ہوئے اعلی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں