بلیو بیری کھانے کے 7 حیرت انگیز فوائد
بلیو بیریز اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں
بلیو بیریز ان پھلوں میں سے ایک ہے جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ خاص طور پر بلیو بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فائبر موجود ہوتا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کے معروف پلیٹ فارم ’’ TATA 1mg ‘‘ کی طرف سے شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خوراک میں بلو بیریز کو شامل کرنے سے درج ذیل وجوہات کی بنا پر صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
1. اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور
۔بلیو بیریز میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں۔ ان اینٹی آکسیڈینٹس میں اینتھوسیاننز شامل ہے جو آکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑنے، سوزش کو کم کرنے اور دائمی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
2. دل کی صحت کے لیے مفید
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بلیو بیری بلڈ پریشر کو کم کرنے، کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے اور صحت مند خون کی گردش کو فروغ دے کر دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
3. دماغی افعال کی بہتری
۔باقاعدگی سے بلوبیری کھانے کا تعلق علمی افعال میں بہتری، یادداشت میں بہتری اور الزائمر جیسی نیوروڈیجنریٹیو بیماریوں کے کم خطرے سے ہے۔
4. آنتوں کی صحت
بلیو بیریز کھانے سے ہاضمے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ ان میں فائبر کا بھرپور مواد ہاضمے کو سہارا دیتا اور قبض کو روکتا ہے۔ بلیو بیرییز آنتوں کے مائکرو بایوم کی صحت کو بڑھاتے ہیں۔
5. کم بلڈ شوگر
بلیو بیریز میں کم گلیسیمک انڈیکس ہوتا ہے جو انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ہے۔
6. قوت مدافعت کی مضبوطی
چونکہ بلیو بیریز وٹامن سی اور دیگر قوت مدافعت بڑھانے والے مرکبات سے مالا مال ہوتے ہیں اس لیے وہ انفیکشن سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور مجموعی طور پر قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔
7. جلد کی صحت میں بہتری
۔بلیو بیری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ریڈیکلز عمر بڑھنے کے نشانات کو کم کرنے، جلد کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے اور جلد کی چمک کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔