پاکستانی باکسر نے ہارنے والے بھارتی مد مقابل کو منفرد تحفہ دے کر امن کا پیغام دیا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک طرف بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے باوجود امن اور محبت کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں بھارتی سکھ باکسر کو شکست دیکر سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے آبائی علاقے کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دے کر محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے کے بعد پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سننے کے بعد ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔

پاکستانی ہیرو باکسر شہیر آفریدی نے فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مدمقابل بھارتی سکھ حریف کو گرو نانک بابا کی زمین کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دیا۔ اس کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستانی عزت محبت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو میں سکھ باکسر کو کرتار پور کی زمین کی مٹی کا تحفہ حاصل کرکے خوش ہوتے اور اسے چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size