چار ٹن وزنی ہاتھی کا سپر مارکیٹ پر دھاوا، چاول کے کیک اور انڈے کھا کر چلتا بنا:ویڈیو دیکھے
تھائی لینڈ میں ایک حیران کن منظر نے سب کو چونکا دیا، جب ایک دیو ہیکل ہاتھی نے اچانک ایک سپر مارکیٹ میں داخل ہو کر دھاوا بول دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 25 سالہ ہاتھی "پلائی پیانگ لیک" نے چاول کے کیک اور مرغی کے انڈے مزے لے کر کھائے۔
چار ٹن وزنی یہ جنگلی ہاتھی تقریباً دس منٹ تک مارکیٹ کے اندر گھومتا رہا، یہاں تک کہ وہ چھت میں پھنس گیا۔ بعد ازاں دکان کے مالک نے بڑی مہارت سے اُسے باہر جانے پر آمادہ کیا۔
Meanwhile in Thailand,
— Faerie 🧡 (@LiquidFaerie) June 3, 2025
a wild elephant who was searching for food meandered into a supermarket in Nakhon Ratchasima.
Fortunately, the shopkeeper was nearby to usher the 25-year-old bull named Plai Biang Lek back outside.
Wildlife rangers who had been alerted to the issue… pic.twitter.com/o86TwCNRIq
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق اس سارے واقعے میں ہونے والا نقصان 22.70 پاؤنڈ کے برابر ریکارڈ کیا گیا۔
دکان کے مالک جکائی نے بتایا: "یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ہاتھی میری دکان میں آیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ آخری بار ہو۔ مجھے نقصان کا خوف تھا۔ وہ میٹھے چاول کے کیک اور انڈے کھا کر چلا گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ میٹھا کھا رہا تھا، حالانکہ ہاتھی عموماً نمکین خوراک کو ترجیح دیتے ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اکثر ہاتھیوں کو سڑک کنارے کھانے والوں سے کچھ مانگتے دیکھتے ہیں مگر اس طرح کا واقعہ واقعی غیر معمولی تھا"۔
بعد زاں جنگلی حیات کے محافظ اسے واپس جنگل لے گئے تاکہ وہ کسی خطرے سے دور رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ دوبارہ شہری علاقوں میں نہ آئے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق، جنگلی ہاتھی اب انسانوں کی خوراک کا ذائقہ چکھنے لگے ہیں۔ وہ روایتی طور پر جنگل میں کھائے جانے والے بے ذائقہ پتوں کی بجائے گھروں اور گاڑیوں کی تلاشی لینے لگے ہیں، تاکہ زیادہ کیلوریز والی ہلکی پھلکی خوراک حاصل کی جا سکے۔
اگرچہ "پلائی پیانگ لیک" کسی کو نقصان پہنچائے بغیر لوٹ گیا مگر ہر ہاتھی ایسا نہیں ہوتا۔ رواں برس کے آغاز میں، ایک 22 سالہ ہسپانوی سیاحہ بلانکا اوگانگورین گارسیا تھائی لینڈ کے ایک مشہور جانوروں کے محفوظ علاقے میں صفائی کے دوران اس وقت ہلاک ہو گئی، جب ایک ہاتھی نے اچانک اُس پر زور دار حملہ کر دیا۔