پیاز خون میں شکر اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے: تحقیق

کیلوریز میں کم، لیکن میٹابولزم اور بھوک کی شرح میں اضافہ کرتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

دنیا بھر میں لاکھوں افراد ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکار ہیں جس کی خصوصیت لبلبے سے انسولین کی پیداوار میں کمی کے نتیجے میں خون میں شکر کی سطح کا مسلسل بڑھنا ہے۔ اس حالت کے علاج کے لیے زیادہ تر صورتوں میں ادویات، خوراک اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کا امتزاج ضروری ہوتا ہے۔ حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پیاز ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی فوائد فراہم کر سکتا ہے۔

پیاز کا عرق

اخبار ’’ ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اینڈو کرائن سوسائٹی کے ستانوے ویں سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیاز کا عرق، جب ذیابیطس کی دوا میفارمین کے ساتھ استعمال کیا جائے، تو ذیابیطس کے شکار لیبارٹری چوہوں میں خون میں شکر کی سطح کو 50 فیصد تک نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے۔ اس عرق نے کل کولیسٹرول کو بھی کم کیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ روزمرہ کے کھانوں میں پیاز کا اضافہ قدرتی طور پر دل کی صحت اور خون میں شکر کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے

پیاز خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے، کولیسٹرول کے انتظام میں مدد کرنے اور مجموعی طور پر میٹابولک صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ کیلوریز میں کم ہے لیکن میٹابولزم کی شرح اور بھوک کو بڑھاتا ہے۔ یہ چیز اسے کھانوں میں ایک صحت بخش اضافہ بنا دیتی ہے۔ ذیابیطس کے مریض پیاز کو مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں:

کچا، سلاد یا سینڈوچ میں

پکا ہوا، سوپ یا تلی ہوئی سبزیوں میں

بُھنا ہوا یا روسٹ شدہ، سائیڈ ڈش کے طور پر

چٹنیوں یا ڈِپس میں ملا کر روزانہ کے استعمال کے لیے

کولیسٹرول کم کرنے کے اثرات

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پیاز کے عرق نے ذیابیطس کے شکار چوہوں میں کل کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کیا۔ زیادہ مقدار کی خوراکوں یعینی 400 ملی گرام فی کلو گرام اور 600 ملی گرام فی کلو گرام نے سب سے زیادہ کمی کی۔ خون میں شکر اور کولیسٹرول دونوں پر دوہرا فائدہ پیاز کو ذیابیطس کے مریضوں میں میٹابولک اور قلبی صحت کے انتظام کے لیے ایک امید افزا غذائی سپلیمنٹ بناتا ہے۔ پیاز کا باقاعدہ استعمال موجودہ علاج جیسے میفارمین کی تکمیل کر سکتا ہے ۔ پیاز قدرتی طور پر ذیابیطس کے کنٹرول میں مدد فراہم کرنے کا ایک سادہ اور کم لاگت والا طریقہ فراہم کرتا ہے۔ انسانوں پر ان اثرات کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ تاہم اندازہ ہے کہ پیاز ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک سادہ، سستی اور مؤثر غذائی اضافہ فراہم کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں