100 مہم جو افراد کی پیرا شلائٹس کے ساتھ الأقصر کے معبدوں کے اوپر اڑان

دنیا کے 15 مختلف ممالک سے آئے مہم جووں نے اس تاریخی شہر کا دورہ کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دنیا کے 15 ممالک سے آئے 100 مہم جو الأقصر کے تاریخی مندروں کے اوپر پیرا گلائیڈنگ کے میلے "پیرا موٹر" میں اپنی مقابلہ بازی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الأقصر کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی گورنر عبدالمالک عمارہ نے ہفتے کی صبح سویرے مہم جوؤں کے پیرا موٹر کے ذریعے شہر کے آسمان میں اڑان بھرتے ہوئے مشاہدہ کیا۔

اس تاریخی شہر میں سیکڑوں مقبرے اور درجنوں مندروں کے آثار موجود ہیں، جو ہزاروں سال قبل قدیم مصر کے بادشاہوں، ملکہوں یعنی اعلیٰ طبقے کے لوگوں اور نبلاء نے تعمیر کیے تھے۔

بیان کے مطابق میلے میں شرکاء کے درمیان مقابلے جو گذشتہ جمعہ سے شروع ہوئے تھے، کل اتوار تک جاری رہیں گے۔ بیان کے مطابق شرکاء کے فضائی مظاہرے شہر کے مشرق میں الأقصر اور کرنک کے مندروں کے اوپر اور مغربی کنارے کے علاقے میں ہوئے، جہاں متعدد مندروں کے آثار موجود ہیں، جن میں شامل ہیں: ملکہ حتشپسوت کا مندر ،ہابو شہر کے مندروں کا مجموعہ ،بادشاہ امنحتب سوم کا مندر، جس کے سامنے مشہور مم نون کے مجسمے کھڑے ہیں،رمسیوم کے مندروں،سیٹی اول کے مندر اور الأقصر کے مغرب میں دیگر اہم تاریخی مقامات موجود ہے۔

عمارہ نے کہا کہ یہ کھیل صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں میں ایک نمایاں اضافہ ہے اور الأقصر کے تاریخی اور منفرد سیاحتی مقامات کو دنیا بھر کے سیاحتی بازاروں میں مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بشکریہ مصری ذرائع ابلاغ
بشکریہ مصری ذرائع ابلاغ

انہوں نے اشارہ دیا کہ الأقصر کے آسمان میں "پیرا موٹر" چیمپیئن شپ کا انعقاد صوبے میں موجود سلامت اور استحکام کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی حیثیت کو دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک عالمی سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر اس کی منفرد تاریخی اور سیاحتی خصوصیات کے سبب، کیونکہ الأقصر کو دنیا کا سب سے بڑا کھلا آثار کا میوزیم کہا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکام مزید ایسی سیاحتی تقریبات کی میزبانی کے لیے پرعزم اور خوش آمدید کہتے ہیں، جو الأقصر کے سیاحتی تجربے میں نئے پہلو شامل کرتی ہیں اور اسے دنیا بھر میں ثقافتی سیاحت کا دارالحکومت بنانے والے اس کے موجودہ سیاحتی مواقع میں اضافہ کرتی ہیں۔

الأقصر
الأقصر
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں