موسم سرما کی چھٹیوں میں بہتر خوراک کی عادت کیسے برقرار رکھیں؟

محرکات کی بھرمار کے درمیان صحت بخش غذائی عادات پر قائم رہنا مشکل ہو سکتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

چھٹیوں کا دورانیہ ایک ایسا موسم ہوتا ہے جو کھانے پینے کی تقریبات سے بھرا ہوتا ہے۔ اگرچہ کبھی کبھار کچھ کھانوں سے لطف اندوز ہونے میں کوئی حرج نہیں لیکن اتنے زیادہ محرکات کے درمیان صحت بخش غذائی عادات پر قائم رہنا مشکل ہو سکتا ہے۔ این وان بیبر، جو پی ایچ ڈی، ماہرِ غذائیت اور ٹیکساس کرسچن یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، نے ویب سائٹ ’’ ویری ویل ہیلتھ ‘‘ پر چھٹیوں کے موسم میں زیادہ صحت بخش طریقے سے کھانا کھانے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔

چھٹیوں کے دوران صحت بخش غذا کا انتخاب کیسے کیا جا سکتا؟

مٹھائیوں کی مقدار کم کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ یہ اکثر چھٹیوں کا مشکل ترین حصہ ہوتا ہے۔ ہمیں اکثر مٹھائیاں تحفے میں ملتی ہیں اور وہ ہمارے سامنے میز پر رکھی رہتی ہیں جس کی وجہ سے لاشعوری طور پر انہیں کھانا آسان ہو جاتا ہے۔ استعمال کم کرنے کے لیے آپ یہ مٹھائیاں دوستوں یا پڑوسیوں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر میں حال ہی میں مٹھائی کا ایک ڈبہ اپنی پڑوسن کے پاس لے گئی جن کے بچے اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

لیکن اگر آپ کو یہ مٹھائیاں پسند ہیں اور آپ انہیں بانٹنا نہیں چاہتے تو انہیں چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں اور فریزر میں محفوظ کر لیں۔ یہ طریقہ ان کی میعاد بڑھانے اور ایک ہی وقت میں زیادہ کھانے سے بچنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ مٹھائیوں کو نظروں سے دور رکھنا بھی بہتر ہے کیونکہ وہ جتنی زیادہ چھپی ہوں گی، انہیں کھانے کی خواہش اتنی ہی کم ہوگی۔

اگر آپ کسی ایسی تقریب میں ہیں جہاں مٹھائیوں کی بھرمار ہے تو میز کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کریں اور اپنی پلیٹ دیگر اشیاء جیسے سبزیوں، پھلوں یا پروٹین سے بھر لیں۔ ضرورت سے زیادہ کھانے سے بچنے کے لیے دوستوں سے بات کرتے ہوئے میز کے پاس نہ کھڑے ہوں، بلکہ بیٹھ جائیں یا اس جگہ سے تھوڑا دور ہو جائیں۔ کھانے کی تھوڑی مقدار منتخب کریں اور اسے پلیٹ بھرنے کے بجائے ٹشو پیپر پر رکھیں۔

تقریب سے پہلے کھانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ایسا کھانا یا ہلکی غذا لیں جس میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی (فیٹس) کی اچھی مقدار ہو، کیونکہ یہ میٹھا کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے۔ یہ بھی بہتر ہے کہ آپ کسی پارٹی میں بہت زیادہ بھوکے ہو کر نہ پہنچیں۔ گھر میں اپنے کھانوں کی منصوبہ بندی اس طرح کریں کہ ان میں ہلکا پروٹین، سبزیاں، سلاد، دالیں اور پھل شامل ہوں۔ صحت بخش چکنائی اور ذائقے کے تنوع کے لیے گری دار میوے اور بیج شامل کریں۔ ناشتے میں یا دن کے پہلے کھانے میں پروٹین سے بھرپور غذا لینا نہ بھولیں۔

مشروبات کے بارے میں کیا خیال ہے؟

کم کیلوریز والے مشروبات کا انتخاب کریں۔ ان میں پانی، چائے یا سوڈا واٹر شامل ہوسکتا ہے۔ چینی سے میٹھے کیے گئے مشروبات کو کم کر دیں۔ تقریب کے دوران ہاتھ میں پانی کا گلاس رکھنا آپ کو کم کھانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ آپ کا ہاتھ مصروف رہتا ہے۔ لیموں والا پانی بھی زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

دیگر مفید عادات کیا ہیں؟

کوشش کریں رات گئے زیادہ مقدار میں کھانا نہ کھائیں کیونکہ بھرا ہوا معدہ نیند کے معیار کو متاثر کرتا ہے۔ ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے کھانے کے بعد چہل قدمی بھی بہتر ہے۔ اگر آپ کسی پارٹی میں ہیں تو وہاں ادھر ادھر چہل قدمی کریں یا ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد اس کے قریب تھوڑا پیدل چلیں۔ آپ رات کے کھانے کے بعد گھر کے گرد یا دوپہر کے کھانے کے بعد دھوپ میں چہل قدمی کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size