شہد کے ساتھ مل کر سپر فوڈ بننے والےروزمرہ چار کےغذائی اجزاء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

شہد کو قدیم ترین قدرتی غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے جو صحت اور مدافعت سے جڑا ہوا ہے، لیکن غذائیت کے ماہرین کہتے ہیں کہ اگر اسے دیگر روزمرہ اجزاء کے ساتھ ملایا جائے تو اس کے فوائد کئی گنا بڑھ سکتے ہیں، خاص طور پر ہاضمے کی صحت اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے۔
ایک رپورٹ کے مطابق جو ویب سائٹ Verywell Health پر شائع ہوئی، چار عام غذائیں اور مشروبات اگر باقاعدگی اور مناسب مقدار میں شہد کے ساتھ لیے جائیں تو اس کے اثرات کو بڑھا سکتے ہیں۔

گرم پانی کے ساتھ شہد

یہ امتزاج شہد کے فوائد حاصل کرنے کے سب سے آسان طریقوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر صبح کے وقت گرم پانی میں شہد گھلانے سے گلے کو سکون ملتا ہے اور نزلہ یا الرجی کی صورت میں کھانسی کم ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اس میں موجود گلوکوز اور فریکٹوز کی وجہ سے یہ فوری توانائی کا ذریعہ بھی فراہم کرتا ہے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے کیونکہ یہ آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کی نشوونما کو بڑھا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر اسے شوگر والے مشروبات کی جگہ استعمال کیا جائے تو یہ کیلوریز کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دودھ اور شہد
شہد کو خاص طور پر گرم دودھ میں ملانے سے جسم کو مکمل غذائی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔دودھ کیلشیم اور وٹامن ڈی کا بھرپور ذریعہ ہے، جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں، جبکہ شہد اپنی اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کم کرنے والی خصوصیات فراہم کرتا ہے۔
مطالعے کے مطابق یہ امتزاج نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے کیونکہ دونوں میں ایسے مرکبات موجود ہیں جو پرسکون کرنے والے ہارمونز کی پیداوار میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ دودھ اور شہد کا ملاپ دل کی صحت کو بھی فروغ دے سکتا ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کے توازن کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سیب کا سرکہ اور شہد

اس امتزاج کو ''اوکسیمیل'' کہا جاتا ہے اور صدیوں سے ایک روایتی مشروب کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔سیب کے سرکہ میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو آنتوں میں بیکٹیریا کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ شہد ایک پری بائیوٹک کے طور پر کام کرتا ہے، جو فائدہ مند بیکٹیریا کو خوراک فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ امتزاج ہاضمے کو بہتر بنانے، خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرنے اور اپنی اینٹی آکسیڈینٹ اور جراثیم کش خصوصیات کی بدولت مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے۔

لہسن اور شہد

یہ امتزاج عام طور پر اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ لہسن کے جوے شہد میں کچھ وقت کے لیے خمیر کیے جائیں۔ یہ صحت کو فروغ دینے کے لیے مشہور گھریلو نسخوں میں شامل ہے۔لہسن بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے، جبکہ شہد اس کے تیز اثرات کو متوازن کرتا ہے۔
تحقیقی مطالعے کے مطابق یہ امتزاج خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور جسم کو اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل مرکبات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق شہد صرف ایک قدرتی مٹھاس نہیں بلکہ ایک ایسا جزو ہے جو مناسب اجزاء کے ساتھ مل کر زیادہ مؤثر بن سکتا ہے۔ تاہم ماہرین اعتدال اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہیں، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں یا ان لوگوں کے لیے جو دائمی صحت کے مسائل رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size