حجاج کرام کی صحت کی حفاظت کے لیے 30 ہزار افراد پر مشتمل طبی عملہ تعینات
سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام کی خدمت کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی کا عزم کر رکھا ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں۔ دیگر اداروں کی طرح سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی صحت کی حفاظت کے لیے 30 ہزار مردو خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا ہے۔ اس عملے میں سرکاری اور نجی اداروں سے وابستہ افراد کار شامل ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری ادارہ شماریات نے 1440ھ کے حج کے اعداد و شمار مرتکب کے لیے 'www.stats.gov.sa' تیار کی ہے۔ اس ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق حجاج کرام کی صحت وسلامتی کے لیے صحت کے شعبے کے 30 ہزار 908 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں 8 ہزار 685 خواتین ہیں۔ طبی عملہ وزارت صحت، سعودی ہلال احمر اور جنرل اتھارٹی برائے فوڈ اینڈ ڈرگس کے ملازمین پرمشتمل ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے طبی عملے کے افراد اور ایمبولینس سروس کی ٹیموں پر مشتمل مجموعی طور پر 1141 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کو مفت طبی سروسز فراہم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں، ڈسپنسرز، نرسوں، تکنیکی اور انتظامی عملے کے اہلکاروں کی تعداد 27 ہزار 797 ہے جو اس وقت مشاعر مقدسہ اور عازمین حج کی قیام گاہوں میں ان کی مدد کررہے ہیں۔
یہ طبی عملہ عازمین حج کے امراض قلب، دل کی سرجری، ڈائیلائیسز، معدے کے امراض اور زچگی کے کیسز میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ عازمین حج کے لیے مکہ مکرمہ میں 16 بڑے اسپتال مختص کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے مشاعر مقدسہ میں 125 ہنگامی طبی مراکز اور 68 طبی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ہلال احمر کی طرف سے مکہ معظمہ میں 132 طبی مراکز، 370 ایمبولینس گاڑیاں، 20موٹرسائیکلیں، 2811 افراد پرمشتمل طبی عملہ متعین کیا گیا ہے۔
-
شاہ عبدالعزیز اپنے حج اخراجات غرباء میں بانٹ دیا کرتے تھے:دستاویز میں انکشاف
سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود عوام دوست فرمانروا تھے۔ ایک دستاویز میں ...
حج -
سعودی عرب نے دنیا بھرکے مسلمانوں کےلیے حج کے دروازے کھول دیے: گورنر مکہ
سعودی عرب کے گورنر مکہ معظمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہےکہ ان کے ملک نے بلا ...
حج -
مکہ مکرمہ : میڈیکل سٹی میں ایک ماہ کے دوران عازمین حج کے امراض قلب کے 163 آپریشن
مکہ مکرمہ میں واقع کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے یکم ذوالقعدہ سے اب تک حجاز مقدس ...
حج