سعودی حکام کے مطابق رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت ہو گی۔ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گذشتہ دو برسوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی۔
سعودی حکام نے سنیچر کے روز بتایا کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے۔ تمام عازمین کو مملکت روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرونا کا نیگٹیو پی سی آر ٹیسٹ ہونا پیش کرنا ہو گا۔ عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔
Labbaik Allahumma Labbaik 🕋
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) April 9, 2022
We’re honored to welcome one million pilgrims in Hajj 2022 pic.twitter.com/YblHozXar2
وزارت نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے تحت عازمین کی بڑی تعداد کو حج کی اجازت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ عازمین کی تعداد میں اضافہ ممالک کے لیے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا جبکہ اس کے ساتھ کرونا سے بچاؤ کی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ برس 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ کرونا کی وبا سے قبل اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔