کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا آپریشن مکمل ہوگیا۔
سول ایوی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں روانہ ہوئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ان پروازوں سے کل 7675 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے ہیں۔ 27 سرکاری حج پروازوں (پی آئی اے) کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے۔ 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین حج روانہ ہوئے۔
پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین روانہ ہوئے۔
ایئرعربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج روانہ ہوئے۔سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہونے۔ ترجمان کے مطابق مین رن وے کے آپریشنل ہونے کے بعد (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے جدہ؍مدینہ کے لیے کل 11 براہ راست پروازیں چلائیں۔