مسجد نبوی ﷺ میں حجاج کی آمد کے دوسرے مرحلے پر 6 ہزار کارکن استقبال کے لیے تیار

’حجاج کی خدمت کے لیےبہترین سروس فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے لیے اللہ سے اجر عظیم کے دعا گو ہیں‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے اور حرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی تکمیل کے بعد حجاج کرام واپسی سے قبل مسجد نبوی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دے رہے ہیں۔

دوسری طرف حجاج کے استقبال اور ان کی مدد کے لیے چھ ہزار کارکنوں پر مشتمل عمل تیار کیا گیا ہے۔ یہ عملہ جدید سہولیات سے لیس ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق حجاج کرام کی خدمت میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر السدیس نے مزید کہا کہ مسجد نبوی کے امور کی ذمہ دار ایجنسی اپنی افرادی اور مشینی قوت کو حجاج کرام کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی سہولت اور اور ان کی خدمت کے لیے ایک مربوط نظام تیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حج کی بہترین خدمات فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت کے لیے اللہ سے اس عظیم مشن کی انجام دہی پر اجر عظیم کی دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں