رواں سال ایک لاکھ ساٹھ ہزارپاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی

یہ تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا: وفاقی وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وفاقی وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ ساٹھ ہزارپاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی جبکہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا، دنیا بھر سے 30 لاکھ خوش نصیبوں نے حج کی سعادت کی۔ پاکستان کا اگلے سال کے لیے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لے آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچنے پر نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نےکہا کہ جو کام آخری دنوں میں ہوتے تھے ہم ابھی ہی کروا کر لے آئے ہیں۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کے طریقے پر چلیں گے۔جنوری 2024 سے حاجیوں کو بھیجنے کی تیاری مکمل کرنی ہے۔ا پریل کے آخر تک ویزے مکمل کرنے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ سب حاجیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں اس بار یہ سعادت حاصل ہوئی، اللہ کا شکر ہے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا،شاہ سلمان اور کرائون پرنس محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے۔باقی پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا،مجموعی طور پر حاجیوں نے اطمینان کااظہار کیا ۔

انھوں نےکہا کہ ،گزشتہ سال ایک چھوٹا حج تھا ا س بار پاکستان سمیت دنیا بھر سے تیس لاکھ خوش نصیبوں نے حج کی سعادت حاصل کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی حج پروازیں سعودی عرب سے حجاج کرام کووطن واپس لانا شروع ہوگئی ہیں۔ پہلے حاجیوں کو کراچی،لاہور پشاور اور فیصل آباد لایا جائے گا اب ہمارا پوسٹ حج آپریشن شروع ہو گیا ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں