پاکستانی نژاد ارب پتی نے پریمیئر لیگ فٹبال کلب خرید لیا

شاہد خان نے یہ کلب مصری نژاد محمد الفائد سے خریدا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان نے مصری نژاد ارب پتی محمد الفائد سےانگلش پریمئیر لیگ کلب فلہم خرید لیا ہے۔ محمد الفائد نے سولہ برس پہلے فلہم فٹ بال کلب کو 30 ملین پونڈ میں خریدا تھا۔

ابھی تک فلہم فٹبال کلب کی قیمتِ فروخت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن برطانوی اخبارات میں چھپنے والی اطلاعات کے مطابق کلب کی فروخت 150 ملین پونڈ سے 200 ملین پونڈ کے درمیان ہے۔

محمد الفائد نے کہا کہ وہ فلہم کلب کو ایک ایسے شخص کے حوالے کر رہے ہیں جو ’امریکی کامیابی‘ کی ایک بہترین نشانی ہیں اور وہ اس کلب کو چلانے کے لیے بہترین شخص ہیں۔

شاہد خان ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں اور وہ فلیکس این گیٹ نامی گاڑیوں کے پرزے بنانے والی کمپنی کے مالک ہیں جس میں سولہ ہزار ملازم ہیں۔ فلہم کے علاوہ وہ نیشنل فٹ بال لیگ، این ایف ایل کی ٹیم جیکسن وائل جیگور کے بھی مالک ہیں۔

پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہونے والے شاہد خان 1967 میں سولہ برس کی عمر میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے پہنچے۔ وہاں انہوں نے الینوئے میں انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعدگاڑیوں کے پرزے بنانے والی ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ کچھ عرصے بعد انہوں نےاسی فرم کو خرید لیا۔

چوراسی سالہ محمد الفائد لندن میں سب سے مہنگے سُپر سٹور ہیرڈز کو بھی بیچ چکے ہیں۔ محمد الفائد کے بیٹے ڈوڈی الفائد اور لیڈی ڈیانا کا پیرس میں ایک حادثے میں انتقال ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں