.

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں بدھ کو 29 رمضان المبارک ہو گا

سپریم کورٹ عوام کو منگل کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کیا ہے کہ کل بروز بدھ رمضان المبارک کی 29 تاریخ ہو گی۔

سپریم کورٹ نے سعودی عوام اور وہاں مقیم دوسرے ملکوں کے شہریوں کو منگل کے روز شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی تھی کیونکہ ماہرین فلکیات نے چاند کی حالت میں تغیر کا عندیہ دیا تھا جس سے آج بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا امکان پیدا ہو گیا تھا۔

عدالت نے عوام کو ہدایت کی تھی کہ چاند دیکھنے والے قریبی عدالت سے رجوع کریں۔ اگر چاند منگل کو دکھائی نہ دیا تو عوام اسے بدھ کے روز تلاش کرنے کی کوشش کریں۔