.

حجاج کے لیے"ہلال احمر" کے تین ہزار کارکن، سات ہیلی کاپٹر مختص

نقل وحمل کے لیے 4471 موٹر کاریں اور331 ڈاکٹر بھی اسکواڈ میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے سرکاری امدادی ادارے"ہلال احمر" کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں موسم حج کے موقع پر بیت اللہ شریف اور تمام مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے غیر معمولی امدادی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیت اللہ شریف میں طواف اور حج کے دیگر مناسک کی ادائیگی کے دوران سات ہیلی کاپٹروں کے ساتھ تین ہزار امدادی کارکن خدمات انجام دیں گے۔

ہلال احمر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں ایک ہزارتین سو امدادی کارکن، 351 جز وقتی ڈرائیور447 چھوٹی موٹر کاریں، 331 ڈاکٹرز، صحت کے شعبے کے تربیت یافتہ 284 رضاکار اور 26 ماہرین متعین کیے گئے ہیں۔

حجاج کرام کی فوری امداد کے لیے ہلال احمر کی جانب سے سات ہیلی کاپٹر فراہم کیے جائیں گے۔ ان ہیلی کاپٹروں کے لیے مشاعر کے قرین ترین سات مختلف مقامات پر ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں۔ مدینہ منورہ میں قباء کے مقام پر، جدہ میں نیوی اڈے اور الشمیسی ہوائی اڈے پر اور عرفات میں تین مقامات پر ہیلی کاپٹر موجود ہوں گے جو کسی بھی ہنگامی امدادی مشن کے لیے فوری کارروائی کریں گے۔