ایران حتمی جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کو تیار
مغرب مخلص اور سنجیدہ ہوا تو حتمی سمجھوتا طے پا جائے گا:حسن روحانی
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کو تیار ہے۔
انھوں نے یہ بات ایران کے دورے پر آئے ہوئے سویڈش وزیرخارجہ کارل بلڈٹ سے منگل کو ملاقات کے دوران کہی ہے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے ان کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ ''ہم بات چیت کے حتمی مرحلے کے لیے بالکل تیار ہیں اور اس کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں''۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ''اگر مغرب مخلص اور سنجیدہ ہے تو پھر سمجھوتا طے پانے کا امکان ہے''۔واضح رہے کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور فروری کے تیسرے ہفتے میں شروع ہونے والا ہے۔
ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جنیوا میں 24 نومبر کو جوہری پروگرام پر قدغنوں سے متعلق چھے ماہ کے لیے عبوری سمجھوتا طے پایا تھا۔اس پر جنوری سے عمل درآمد کا آغاز ہوا ہے اور جولائی میں یہ ختم ہوجائے گا۔
اس کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر قدغنیں لگائی ہیں اور اس کے بدلے میں اس پر عاید مغربی پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے اور اس کو چھے ماہ کی مدت میں اس کی غیرمنجمد کی گئی چار ارب بیس کروڑ ڈالرز کی رقم اقساط کی شکل میں دی جائے گی۔
ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھی سوموار کو برلن میں جرمنی کی خارجہ تعلقات کونسل کے خطاب کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک کا 20 جولائی تک چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔
-
بہت سی عرب ریاستیں اسرائیل کو دوست سمجھتی ہیں:نیتن یاہو کا دعویٰ
عرب ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تشویش لاحق ہے
مشرق وسطی -
ایران کے جوہری پروگرام کے بارے خبروں کی اشاعت پر پابندی
خبروں کی اشاعت متعلقہ ایجنسی کی پیشگی منظوری سے مشروط
بين الاقوامى -
ایران کے ساتھ جوہری تنازعے پر ڈیل تاریخی غلطی ہوگی:نیتن یاہو
6 بڑی طاقتیں ایران کو جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے پر مجبور کرسکتی ہیں
بين الاقوامى -
براک اوباما کی حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو
ایران کے جوہری پروگرام کا جامع حل ممکن ہے:امریکی صدر
بين الاقوامى -
براہ راست مذاکرات کیلیے ایران جوہری اسلحہ پروگرام ترک کرے: امریکا
جنرل اسمبلی کے دوران اوباما، روحانی ملاقات کی قیاس آرائیاں بڑھ گئیں
مشرق وسطی -
ایران کے جوہری پروگرام پر پیش رفت جاری رہے گی: فریدون عباسی
نومنتخب صدر کے دور میں یورینیم افزودگی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی
بين الاقوامى