سعودی عرب اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ
شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور بھارتی نائب صدر نے دستخط کیے
سعودی عرب اور بھارت کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلیے تاریخی نوعیت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور بھارتی نائب صدر محمد حامد انصاری نے نئی دہلی میں کیے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے اس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اس معاہدے کے بعد ہم ایک دوسرے سے دفاع سے متعلق اطلاعات باہم شئیر کر سکیں گے، فوجی تربیت کیلیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، نیز ہائیڈرو گرافی اور دفاعی نقل و حمل سے متعلق امور میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔
شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز جو سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں تین روزہ دورے پر بھارت میں تھے۔ اس معاہدے سے پہلے انہوں نے بھارتی صدر پرناب مکرجی اور وزیر اعظم من موہن سنگھ سے الگ الگ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی شاہ عبداللہ کے 2006 میں ہونے والے دورہ بھارت کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ پہلا اہم دورہ ہے۔ ولی عہد نے دورے کے آغاز پر ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کا دورہ شاہ عبداللہ کی طرف سے طے کردہ فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ہو گا۔
سعودی عرب بھارت کو سرمایہ کاری کے اہم مرکز کے طور پر دیکھتا ہے۔ واضح رہے 2012 اور 2013 کے درمیان دونوں ملکوں کا دوطرفہ تجارتی حجم 43 ارب ڈالر رہا ہے۔ بھارت سعودی تیل کا بڑا خریدار ملک ہے۔
-
شہزادہ سلمان کا بھارتی صدر اور وزیر اعظم سے تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: پرنب مکھرجی
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کی جاپانی شہنشاہ سے ملاقات
تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور پولینڈ میں دفاعی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
پولش صدر کی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات
بين الاقوامى