ایران جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے:صدر اوباما
امریکی صدر براک اوباما نے ایرانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے اور ملک کی اقتصادی تنہائی کا خاتمہ کرے۔
براک اوباما نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ''اگر ایران اپنی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرتا ہے تو پھر ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ڈائیلاگ ،اعتماد اور تعاون کا راستہ کہاں جاسکتا ہے''۔
امریکی صدر نے ایران میں نئے سال ''نوروز'' کے آغاز کے موقع پر ایرانیوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ''ایرانیوں کو حالیہ برسوں کے دوران ایرانی لیڈروں کے اپنے خود انتخاب کردہ راستے کی بدولت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس وجہ سے آپ کا ملک اور دنیا آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ گئی ہے''۔
اوباما کا کہنا تھا کہ ''اگر ایران دنیا کو یہ یقین دلانے کے لیے بامقصد اور قابل تصدیق اقدامات کرتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے تو پھر ایک معاہدے تک پہنچنے کے امکانات ہیں''۔
انھوں نے کہا کہ ''اس سال حقیقی سفارتی پیش رفت سے آیندہ برسوں کے دوران ایرانی عوام کے لیے نئے امکانات اور خوش حالی کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں''۔ان کا اشارہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کی جانب تھا۔ان مذاکرات کے نتیجے میں گذشتہ سال چھے ماہ کے لیے عبوری معاہدہ طے پایا تھا جس کے نتیجے میں امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کی ہے۔
-
امریکا اور ایران کی دوستی کیلیے دونوں کی کوشش چاہیے: روحانی
جنیوا ٹو: فیصلہ مشکل ہے، سعودی عرب اور قطر شام میں دہشتگردی کے حامی ہیں
مشرق وسطی -
جوہری مذاکرات میں امریکا، ایران اور اسلام کا دشمن نظر آیا: خامنہ ای
ایرانی رہبر نے حسن روحانی کی حکومت سے ہٹ موقف پیش کردیا
بين الاقوامى -
امریکا ۔ ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس کا قیام ایک ماہ میں متوقع
تجارتی تعلقات 1979ء سے قبل والی پوزیشن پر لانے کی مساعی
بين الاقوامى -
امریکا نے ایران سے ڈیل پرآنکھیں کھلی رکھی ہیں:جان کیری
ایران اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کرتا،تو اس کے خطرات سے آگاہ ہیں
بين الاقوامى -
امریکا نے ایران کے 8 ارب ڈالرز کے اثاثے غیر منجمد کردیے
پابندیوں میں نرمی سے ایرانی تیل برآمدات میں آیندہ 6 ماہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا
بين الاقوامى -
مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کیخلاف فوجی آپشن موجود ہے: امریکا
چند ہفتے دیئے جائِیں، جان کیری کی سینیٹ بنکنگ کمیٹی سے ملاقات
بين الاقوامى