ڈوما نے کریمیا کو روس کا حصہ بنانے کی توثیق کر دی
وزیر اعظم نے یوکرین کو مغربی کیمپ کا حصہ بنا دیا
روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے جمعہ کے روز متفقہ طور پر کریمیا کو روس کا حصہ بنانے کی توثیق کر دی ہے۔ اس موقع پر سینیٹ کے تمام 155 ارکان نے ٹی وی پر دکھائے جانے والے ایک براہ راست اجلاس میں ووٹ کا حق استعمال کیا۔
اس سلسلے منظور کردہ قرار داد میں کریمیا کو اسی وقت سے روس کا حصہ قرار دیا گیا جب سے روس اور کریمیا کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یوکرین اور مغربی ممالک نے اس ووٹنگ کے عمل کو مسترد کر دیا ہے۔
روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بھی اس سلسلے میں ایک قرارداد پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے۔ روسی صدر کے دستخطوں کے ساتھ ہی کریمیا باضابطہ طور پر روس کا حصہ بن جائے گا۔
دوسری جانب امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف پابندیوں کے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یوکرینی وزیر اعظم نے جمعہ کے روز اپنے ملک کو مکمل طور پر مغربی کیمپ میں داخل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں روس کے خلاف مغربی ممالک کے ساتھ یوکرین ایک معاہدے کا حصہ بھی بن گیا ہے۔
-
کریمیا روس میں شامل، کریملن جی ایٹ سے معطل
یوکرین اور مغرب نے کریمیا کی روس میں شمولیت کو مسترد کردیا
بين الاقوامى -
ولادی میر پوتین نے کریمیا کو خود مختار ریاست تسلیم کر لیا
روسی صدر ولادی میر پوتین نے کریمیا میں منعقدہ ریفرینڈم کے نتائج سامنے آنے کے بعد ...
بين الاقوامى -
کریمیا ریفرینڈم: 93 فی صد کا روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ
کریمیا میں اتوار کو منعقدہ ریفرینڈم میں ووٹروں کی اکثریت نے اس جزیرہ نما علاقے کی ...
بين الاقوامى