جاپانی صرافہ بازاروں میں گولڈ خریداری عروج پر

"عوام ٹیکس سے بچنے کے لیے سونا ذخیرہ کر رہے ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

جاپان میں حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں متوقع اضافے سے قبل غیر معمولی مقدار میں سونے کی خریداری شروع کر دی ہے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران جاپانی "ین" کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے سونا مزید سستا ہوا ہے۔ جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونا کی قیمیت چھ ہفتے کی نچلی ترین سطح پر آ گئی تھی۔ ماہرین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گا جس سے سونے کی قیمت مزید گر سکتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کی ٹریڈنگ کے دوران سونا ایک فی صد گرتے ہوئے 1300 ڈالر فی قیراط تک آ پہنچا تھا جو اس کے پچھلے چھ ہفتے کی نچلی ترین سطح بتائی جا رہی ہے۔ جاپان میں سونے کی خریداری میں اضافے کا رجحان اس وقت دیکھا گیا جب امریکی میڈیا کی جانب سے خبر دی گئی کہ حکومت شرح سود میں اضافے پر غور کر رہی ہے۔ شرح سود میں ممکنہ اضافے کے ساتھ ہی ڈالرکی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔

اسٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے جاپانی تجزیہ نگار نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا "کہ امریکی معیشت کی بہتری کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے بانڈز کی خریداری میں کمی لٹمس ٹیسٹ کے مترادف ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو امریکی معیشت کے حوالے سے اہم ثابت ہو سکتا ہے"۔

جاپانی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی سونے کی قیمت گرنا شروع ہو جائے گی۔ پیش آئند ہفتوں کے دوران جاپان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر اخبار "فائینشل ٹائمز" کی ایک رپورٹ می بتایا گیا ہے کہ جاپانی شہری ٹیکسوں سے بچنے کے لیے اپنے اثاثوں کو سونے میں تبدیل کرنے اور سونے کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آئندہ ہفتے جاپانی شہری زیادہ سے زیادہ مقدار میں سونا خرید سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں سونے کے سات بڑے تجارتی مراکز میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران سونے کی خریداری میں اعشاریہ 500 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ ایک مقامی جاپانی تاجر کے مطابق صارفین متوقع ٹیکسوں سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سونا ذخیرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اشیائے صرف پر پانچ فی صد ٹیکس لاگو ہے، یکم اپریل سے اعشاریہ آٹھ فی صد اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی صرافہ بازاروں میں سونے کے خریداروں کی طویل طویل قطاریں دیکھی گئی ہیں۔ گذشتہ جمعرات کو سونے 500 گرام کی اینٹ 22 ہزار 500 ڈالرز میں فروخت ہوتی رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں