شاہ عبداللہ کی السیسی کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد

سعودی عرب کی جانب سے مصر کے لیے حمایت جاری رکھنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مصر کے نومنتخب صدر عبدالفتاح السیسی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور سعودی عرب کی جانب سے مصر کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ عبداللہ نے مصر کے سابق آرمی چیف اور نومنتخب صدر کے نام تہنیتی پیغام پر مبنی ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالفتاح السیسی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران خلیجی عرب ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ منتخب صدر کی حیثیت سے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

سعودی عرب نے عبدالفتاح السیسی کی صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے حمایت کا اظہار کیا تھا اور اس سے قبل آرمی چیف کی حیثیت سے ان کی قیادت میں سابق صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کے خلاف مصری سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کی بھی حمایت کی تھی اور مصر کے بعد وہ پہلا ملک تھا جس نے اخوان المسلمون کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں