قوم کی توہین کے الزام میں تیونسی صدر کے خلاف درخواست
ایک بیان میں المنصف نے قوم کو 'جاھل مطلق' قرار دیا تھا
تیونس کی ایک عدالت میں صدر مملکت ڈاکٹر محمد المنصف المرزوقی کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صدر نے حال ہی میں غیر ملکی سفارت کاروں سے ملاقات کے دوران اپنی قوم کے لیے "جھاہلِ مُطلق" کا لفظ استعمال کیا جو عرف عام میں گالی سے کم نہیں ہے۔ لہٰذا عدالت صدر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
تیونسی عدالت کے ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ عدالت میں گذشتہ ہفتے ایک درخواست دائر گئی ہے جس میں 80 افراد کے دستخط ثبت ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر نے قوم کو گالی دی ہے جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ درخواست گذار معز علی نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے غیر ملکی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی قوم کو براعظم افریقا کی "جاہل ترین" قوم قرار دے کر گالی دی۔
خیال رہے کہ صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی نے 26 مئی کو 'یوم افریقا' کے موقع پر غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیے سے خطاب کیا تھا۔
-
صحافت میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی تیونس کے صدر کو مہنگی پڑ گئی
حکومت مخالف میڈیا تیونسی صدر المنصف المرزوق پر سخت برہم
بين الاقوامى -
تیونس: سابق وزیراعظم کا عبوری صدر سے استعفے کا مطالبہ
موجودہ حکومت کی وجہ سے مصر جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں
مشرق وسطی -
تیونسی صدر پر جلسے میں سنگ باری، اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ
جلسہ گاہ 'گو مرزوقی گو' کے نعروں سے گونجتی رہی
بين الاقوامى