سعودی عرب میں پہلا روزہ اتوار کو ہو گا
سعودی عرب میں جمعہ کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں اس لیے پہلا روزہ ہفتہ کو نہیں بلکہ اتوار کو ہو گا۔
عرب یونین برائے فلکیات کے رکن خالد الزاق کے مطابق جمعہ کو غروب آفتاب سے پہلے چاند آسمان سے مکمل طور پر غائب ہو جائے گا چنانچہ مصر اور سوڈان وغیرہ میں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔ ہر اسلامی ملک میں چاند دیکھنے کا طریقہ اور معیار مختلف ہے۔ بعض ملکوں میں چاند کو آنکھوں سے دیکھ کر نئے مہینے کے چاند کا تعین کیا جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک میں فلکیاتی حساب لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جغرافیائی محل وقوع کی بنیاد پر خط استوا کے شمالی جانب واقع ممالک میں دن کا دورانیہ رات سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس مرتبہ رمضان سال کے طویل اور گرم ترین دنوں میں آ رہا ہے۔
روس اور جرمنی میں روزہ 20 گھنٹے، ترکی میں 17 گھنٹے، پاکستان، بھارت، چین اور عرب ممالک میں 15 سے 16 گھنٹے، امریکہ میں 15، برطانیہ میں ساڑھے 16، فرانس میں 16، ہالینڈ میں ساڑھے 18، ڈنمارک میں 21 جبکہ برازیل میں 12، چلی میں 10 اور ارجنٹائن میں صرف ساڑھے نو گھنٹے کا ہو گا۔
یاد رہے سعودی عرب میں نجی شعبے کے ملازمین رمضان المبارک کے دوران صرف 6 گھنٹے کام کریں گے۔ وزارت محنت نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
-
امریکی کمپنی ڈیڑھ ارب ڈالر میں چاند کی سیر کرائے گی
خلائی ٹور ازم کمپنی ناسا کے سابق عہدیداروں نے بنائی
بين الاقوامى -
"چینی لوک کہانی کا خرگوش اپنے دیس چاند پہنچ گیا"
خلائی گاڑی رات 9 بجے چاند پر اتری
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں بدھ سے ماہ صیام کا آغاز
چاند کی عدم رؤیت پر شعبان المعظم کے 30 دن مکمل ہونے پر رمضان کی آمد کا اعلان
بين الاقوامى