اسٹافن ڈی مستورا شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مقرر
مصر کے رمزی عزالدین رمزی کو شام کے لیے نائب عالمی ایلچی بنا دیا گیا
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون نے اطالوی سویڈش سفارت کار اسٹافن ڈی مستورا کو شام کے لیے اپنا خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔
بین کی مون نے جمعرات کو نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ڈی مستورا کے تقرر سے قبل شامی حکام سمیت متعلقہ فریقوں سے وسیع تر مشاورت کی ہے اور اس ضمن میں عرب لیگ سے بھی صلاح مشورہ کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل نے مصر سے تعلق رکھنے والے رمزی عزالدین رمزی کو شام کے لیے عالمی ادارے کا نائب ایلچی مقرر کیا ہے۔وہ مصر کے تجربے کار سفارت کار ہیں اور نائب وزیرخارجہ بھی رہ چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ''نئے خصوصی ایلچی شام میں جاری بحران کے پرامن حل ،وہاں ہر طرح کے تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے''۔
اسٹافن ڈی مستورا اپنے پیش رو الجزائر سے تعلق رکھنے والے بزرگ سفارت کار الاخضر الابراہیمی کی جگہ لیں گے۔وہ مئی میں شامی بحران کے حل کے لیے اپنی کوششوں کی ناکامی کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔وہ شام میں گذشتہ ساڑھے تین سال سے جاری بحران کے دوران اقوام متحدہ کے تیسرے خصوصی ایلچی ہیں۔
شامی صدر بشارالاسد کے خلاف مارچ 2011ء میں عوامی مزاحمتی تحریک کے آغاز کے بعد اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کو عرب لیگ اور عالمی ادارے کا مشترکہ خصوصی ایلچی مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ بحران کے حل کے لیے شامی حکومت اور حزب اختلاف کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ناکام رہے تھے اور چند ماہ کے بعد ہی اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
-
شامی صدر کا عبوری حکومت میں کوئی کردار نہیں ہو گا الاخضر الابراہیمی
تنازعہ 2013ء ہی میں طے ہونا چاہیے
مشرق وسطی -
شام میں جاری بحران کا اب بھی سیاسی حل ممکن ہے الاخضر الابراہیمی
خانہ جنگی ختم نہ ہوئی تو شام ایک اور صومالیہ بن جائے گا
مشرق وسطی -
شام عید الاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی پر متفق الاخضر الابراہیمی
"فوجی کمان جنگی کارروائیاں روکنے کا جائزہ لے رہی ہے"
بين الاقوامى -
الاخضر الابراہیمی کی شام میں امن فوج تعیناتی کی تجویز
یو این مندوب کا شامی بحران کے حل کی خاطر دورہ ایران
مشرق وسطی -
شام کو بڑا صومالیہ بننے سے بچایا جائے: الاخضر ابراہیمی
سعودی عرب اور ایران کے جنیوا ٹو میں شریک ہونیکی توقع کا اظہار
مشرق وسطی -
ابراہیمی غیر جانبدار رہیں، فریق نہ بنیں: شامی اپوزیشن کا انتباہ
شامی اپوزیشن جماعتیں ہفتے کے روز استنبول میں مشاورت کیلیے جمع ہونگی
مشرق وسطی