ڈرون آلات خریدنے والے حزب اللہ کے ایجنٹ بلیک لسٹ
جعلی ناموں سے شیعہ ملیشیا کے لیے خریداری کرتے تھے: امریکا
امریکا نے لبنان کی شیعہ ملیشیا کے لیے ڈرون طیاروں کے پرزہ جات اور دیگر لوازمات کی خریداری کرنے والے ایجنٹس کو ''بلیک لسٹ'' کر دیا ہے۔
امریکا کی طرف سے اس سلسلے میں بیروت سے تعلق رکھنے والے ''سٹارز گروپ'' کو اپنے چین اور دبئی میں قائم دفاتر کے ذریعے ڈرون طیاروں کی تیاری کے لیے لوازمات اور ٹیکنالوجی کی خریداری سے روک دیا گیا ہے۔
امریکا کی طرف سے یہ فیصلہ ان اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے کہ ''سٹارز گروپ'' نے امریکا، کینیڈا، یورپ کے ساتھ ساتھ بعض ایشیائی ممالک سے بھی ڈرون طیاروں کے انجن، کمیونیکیشن سسٹم اور دیگر الیکٹرانک آلات خریدے ہیں۔
اس لیے اس کمپنی، اس کے ذیلی ادراوں یا اس کے لیے خریداری میں کام آنے والے افراد کی خریداریوں پر پابندی لگا دی ہے۔ خصوصا اس کے ایجنٹس کامل محمد اور عیصام محمد نامی دو بھائیوں، ''سٹارز گروپ ''کے دو مینیجروں ایمن ابراہیم اور علی ضیاتر سمیت ایک خلیفہ نامی شخص پر بھی پابندی عاید کی ہے۔
خلیفہ کے نام سے مشہور شخص کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ وہ لبنانی تاجر ہے اور ''سٹار گروپ'' کے ساتھ کام کرتا ہے۔
ان افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ جعلی ناموں اور جعلی صارفین کے لیے خریداری کرتے ہیں جبکہ ان خریداریوں کا فائدہ حزب اللہ اٹھاتی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے اس بارے میں بتایا '' ہم اپنے اتحادیوں سے بھی کہہ رہے ہیں کہ اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔''
-
حزب اللہ کی عراق کے اہل تشیع کو اسلحہ، رقوم کی فراہمی
عراق میں القاعدہ نواز شدت پسند تنظیم "دولت اسلامیہ عراق وشام" [داعش] کی ...
مشرق وسطی -
"حزب اللہ انسانی اعضاء کی تجارت کے مکروہ دہندے میں ملوث"
تنظیم سنگین مالی مشکلات سے دوچار ہو چکی: سی این سی
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے زیرنگرانی علاقے میں بھنگ کی پیداوار میں اضافہ
لبنان کی شیعہ جنگجو تنظیم حزب اللہ کے کنٹرول والے علاقے میں بھنگ (حشیش) کی پیدوار ...
بين الاقوامى