اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی: ایردوآن
ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا یہودی ریاست میں موجود کچھ لوگوں کی ذہنیت نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے ملتی ہے۔
دنیا کے سامنے خود کو مسلمانوں کے عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنے والے ایردوآن نے 10 اگست کو ترک صدارتی انتخاب سے پہلے اسرائیل کے غزہ پر فوجی ایکشن کے حوالے سے تنقید کے نشتر مزید تیز کر دیئے ہیں۔
بحیرہ اسود کے ساحلی شہر اوردو میں اپنے حامیوں کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ایردوآن نے کہا: "اسرائیلیوں کا کوئی ضمیر، غیرت یا خودداری نہیں ہے۔ وہ ہٹلر پر صبح شام لعن طعن کرتے ہیں مگر خود انہوں نے ہٹلر کی بربریت کو بھی مات دے دی ہے۔"
ترک وزیر اعظم نے دائیں بازو کی اسرائیلی سیاستدان آلیٹ شیکڈ کو ہٹلر ذہنیت کا عکاس کہا تھا کیوںکہ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر متنازعہ تبصرے میں فلسطینیوں کو "موت کا مستحق" قرار دیا تھا۔
ایردوآن نے اسرائیلی آپریشن دفاعی کنارہ کے آغاز سے ہی اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کر رکھا ہے۔ اسرائیلی کارروائی میں اب تک 400 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عاید کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے پہلے سے خراب تعلقات میں بہتری کے امکان کو مسترد کر دیا۔ اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب 2010 میں غزہ انسانی امداد لیکر جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 10 ترک رضاکار شہید ہوئے تھے۔
-
سیز فائر کے لئے سیسی پر اعتماد نہ کیا جائے: ایردوآن
ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک "غیر قانونی ...
بين الاقوامى -
غزہ کا واحد سہارا ایردوان
تین اسرائیلی نوجوانوں کی فلسطینیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد اسرائیل نے غزہ میں موت ...
سیاست -
بمباری کے دھویں سے فلسطینی آرٹ تخلیق!
زندہ دلان اہالیاں غزہ تباہی کے مناظر سے فن تخلیق کرنے لگے
ایڈیٹر کی پسند