دبئی پولیس کے فلیٹ میں تین پہیّوں والی موٹر سائیکل کا اضافہ
بیش قیمت گاڑیوں، جدید آلات اور پرتعیش سہولتوں کی حامل دبئی پولیس کے فلیٹ میں حال ہی میں ایک تین پہیّوں والی موٹربائیک کا اضافہ ہوا ہے۔
دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل خامس مطر المزینہ کے مطابق اس نئی گاڑی کے ذریعے پولیس اہلکار چھوٹے ٹریفک حادثات سے نمٹ سکیں گے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں کوئی خلل نہ پڑے۔
کین ایم سپائیدر نامی اس تین پہیّوں والی موٹر بائیک کو جون میں پہلی مرتبہ دبئی پولیس میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس سے پہلے میکلیرن ایم پی 4 -12 سی ،فراری ایف ایف بینٹلے کانٹی نینٹل جی ٹی اور مرسیڈیز ایس ایل ایس ایسی بیش قیمت کاروں کو دبئی پولیس کے گاڑیوں کے فلیٹ میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اپریل 2013 ء میں لیمبرغنی ایوینٹاڈار کو دبئی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
-
دبئی پولیس نے 13' میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی
تین عرب باشندے گرفتار، کروڑوں درہم مالیت کی منشیات برآمد
مشرق وسطی -
دبئی ہوائی اڈے سے سونا چوری، سات افراد کے خلاف مقدمہ
مسروقہ سونے کی مالیت 1.25 ملین درہم بتائی جاتی ہے
بين الاقوامى -
دبئی: جدید ترین مرسیڈیز اور آڈیز گاڑِیاں پولیس کےسپرد
مہنگے ترین برانڈز پہلے بھی دبئی پولیس کے فلیٹ کا حصہ ہیں
مشرق وسطی