امریکا: اسامہ کے داماد کو عمر قید کی سزا ضروری ہے
سزا کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا
امریکی ریاست نیویارک کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے داماد کو عمر قید ہی ان کی 11 ستمبر 2001ء کے بعد بطور القاعدہ ترجمان ذمہ داریاں ادا کرنے کی سزا ہے۔
پراسیکیوٹرز کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات میں کہا گیا ہے کہ سلیمان ابو غیث کو عمر قید کی سزا دہشت گرد بننے کے خواہاں افراد کے لئے عبرت ناک پیغام ثابت ہو گی۔
ابو غیث پر مارچ کے مہینے میں امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی اور القاعدہ کو مدد فراہم کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
سلیمان ابو غیث کویتی نژاد امام ہیں جنہوں نے تقریبا پانچ سال قبل اسامہ بن لادن کی سب سے بڑی صاحبزادی سے شادی کر لی تھی۔ وہ 2001ء میں ہونے والے حملوں کے بعد امریکی سر زمین پر مقدمے کی پیروی کے لئے لائے جانے والے القاعدہ کے سب سے اعلی عہدیدار ہیں۔
عدالت 23 ستمبر کو ابو غیث کی سزا سنائے گی۔ ابو غیث کے وکیل سٹینلی کوہن نے اپنے موکل کے لئے 15 سال قید کی سزا کی استدعا کی ہے۔
-
القاعدہ کا مشتبہ حامی فہد العجمی کویت میں گرفتار
امریکا اور اقوام متحدہ نے چند روز قبل پابندیاں لگائی تھیں
مشرق وسطی -
القاعدہ کی طرف سے امریکا پر حملوں کی ہدایت
انصار الشریعہ نے ٹوئٹر پر عام مسلمانوں سے بھی اپیل کی
مشرق وسطی -
القاعدہ نے یمن میں 15 فوجی قتل کر دئیے
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضر الموت میں 15 ...
بين الاقوامى