ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کا امریکہ پر "مفاہمت کی یاد داشت کی خلاف ورزی" کا الزام
اور "فوری اور سخت جواب" کی دھمکی دی
ایرانی سپریم لیڈر کے عسکری مشیر محسن رضائی نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایران کے ساتھ طے پانے والے تنازعات کے تصفیے کی یاد داشت کی دو شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے "فوری اور تباہ کن جواب" کی دھمکی بھی دی ہے۔
رضائی نے آج ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ امریکہ نے خطے میں اپنی پروکسی فورسز (لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں) کی حمایت کر کے یاد داشت کی پہلی شق کی خلاف ورزی کی ہے... اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کو ہوا دینا پانچویں شق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے ہر نکتے کی خلاف ورزی کا ایران فوری اور سختی سے جواب دے گا۔ ان کے الفاظ میں یہ جواب "فوری اور تباہ کن" ہو گا۔
ایران نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے اپنے جنوبی ساحل پر امریکی فضائی حملوں کے جواب میں امریکہ سے منسلک اہداف پر گولہ باری کی ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب فریقین چار ماہ قبل شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے اس ماہ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے حملوں کے مقامات کی وضاحت نہیں کی، تاہم کہا کہ یہ ایران کی ساحلی نگرانی کی تنصیبات پر امریکہ کی جانب سے کیے گئے "وحشیانہ فضائی حملوں" کا جواب ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز کیے گئے حملے عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم آبی گزرگاہ "آبنائے ہرمز" میں ایک تجارتی جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کا جواب تھے۔ رواں سال 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد سے ایران نے عملی طور پر اس آبنائے کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ اس کے نتیجے میں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے اور عالمی توانائی کی منڈیوں سمیت مجموعی معیشت عدم استحکام کا شکار ہوئی۔
آبنائے پر کنٹرول کے معاملے کے علاوہ، جنگ بندی کے فریم ورک معاہدے کی دیگر شقوں پر بھی اختلافات برقرار ہیں۔ ان میں ایران کے لیے مالی مراعات، جوہری معائنے اور لبنان میں اسرائیلی جنگ شامل ہیں۔ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت پیچیدہ ترین مسائل کے حل کے لیے 60 دنوں کے اندر مذاکرات کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
-
امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پہلی کشیدگی کی تفصیلات
ٹرمپ نے کشیدگی پر رد عمل میں کہا کہ "یہ بے ہودہ خلاف ورزی ہے"... وینس نے خبردار ...
مشرق وسطی -
بحرین کی اپنی سرزمین پر ایرانی ڈرون حملوں کی مذمت
بحرین نے ہفتے کے روز اپنی سرزمین پر ایرانی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
امریکہ ایران مذاکرات کا ایک دور جولائی میں دوحہ میں منعقد ہو گا... "العربیہ" ذرائع
دوحہ میں منجمد اثاثوں کے معاملے پر بات چیت ہو گی... اور پاکستان بعد میں جوہری ...
مشرق وسطی