شام میں داعش کے ہمراہ لڑنے والا امریکی ہلاک ہو گیا
ڈگلس مک کین امریکی ریاست مینیاپولس کا رہائشی تھا
ایک امریکی سیکیورٹی عہدیدار کے مطابق عراق اور شام میں دولت اسلامی [داعش] شدت پسند تنظیم کے پرچم تلے 'داد شجاعت' دینے والا ایک امریکی شہری لڑائی کے دوران مارا جا چکا ہے۔
امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' کو بتایا کہ امریکی تحقیقاتی ادارہ 'ایف بی آئی' 33 سالہ ڈگلس مک آرتھر مک کین نامی امریکی شہری کی موت کی تحقیقات کر رہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مک کین کے شام میں ہلاک ہونے کی خبروں کی تصدیق نہیں کی مگر یہ بتایا تھا کہ محکمہ ان کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں تمام قونصلر سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈگلس مک کین کے اہل خانہ نے مقامی اخبار 'مینی پولس سٹار ٹریبیون' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے مک کین کی ماں سے رابطہ کر کے انہیں بتایا تھا کہ ان کا بیٹا شام میں ہلاک ہو چکا ہے۔ اخبار کے مطابق مک کین کا خاندان ان کی جانب سے داعش کی حمایت کے اظہار پر پریشان تھا۔
سٹار ٹریبیون اور 'این بی سی' نیوز نے بتایا کہ مک کین نے مینی پولس کے علاقے میں ایک ہائی سکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ سان ڈیاگو چلا گیا جہاں اس نے کمیونٹی کالج میں تعلیم جاری رکھی۔
-
سعودی عرب :داعش کے بھرتی کنندگان کا گروہ پکڑا گیا
داعش کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں 8 افراد گرفتار
بين الاقوامى -
شام دہشت گردی مخالف جنگ میں دنیا سے تعاون کو تیار
امریکا اور برطانیہ کو داعش اور دوسرے گروہوں کے خلاف لڑائی میں تعاون کی پیش کش
مشرق وسطی -
داعش میں شامل برطانوی دوشیزہ کی مغربی شہریوں کو قتل کی دھمکی
شام میں صدر بشارالاسد کےخلاف عوامی بغاوت کی تحریک کی کھلی حمایت کرنے والے مغربی ...
بين الاقوامى