یمن: حوثیوں نے قومی حکومت کی تجویز مسترد کردی
صدر ہادی نے ایندھن پر زرتلافی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
یمن میں حکومت کے خلاف مسلح تحریک برپا کرنے والے حوثی باغیوں نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی جانب سے بحران کے حل کے لیے قومی اتحاد کی حکومت کے قیام کی تجویزمسترد کردی ہے۔
یمنی صدر نے اپنی کابینہ کو برطرف کردیا ہے اور تمام گروپوں پر مشتمل قومی اتحاد کی ایک نئی حکومت کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔انھوں نے حوثی باغیوں کی مخالفت کے بعد ایندھن پر دیے جانے زرتلافی کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
یمن کے تین سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صدر ہادی ایک ہفتے کے اندر نیا وزیراعظم نامزد کریں گے۔انھوں نے بتایا ہے کہ صدر منصور ہادی نے منگل کو سبکدوش حکومت اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ایک اجلاس میں قومی حکومت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم حوثی باغیوں نے صدر ہادی کی جانب سے اعلان کردہ نئے اقدامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کی کمیونٹی کے مطالبات کو پورا نہیں کرتے ہیں۔ حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے گذشتہ روز حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا اور دارالحکومت صنعا میں جاری احتجاجی مظاہرے کو وسعت دینے کا اعلان کیا تھا۔
حوثی باغی اہل تشیع کے زیدی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ گذشتہ قریباً ایک عشرے سے شمالی یمن میں حوثیوں کو حقوق دلانے کے نام پرمسلح جدوجہد کررہے ہیں۔وہ گذشتہ دوہفتوں سے صنعا کے نواحی علاقوں میں مظاہرے کررہے ہیں اور حکومت سے مستعفی ہونے اور تیل پر دیاجانے والا زرتلافی بحال کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
-
خطے کا ایک ملک یمن کو آگ میں دھکیل رہا ہے: ھادی
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ خطے کا ایک ملک سازش کے تحت ان کے صنعا ...
بين الاقوامى -
حوثیوں نے یمن میں سول نافرمانی کی دھمکی دے دی
یمن میں حکومت کے خلاف بہ طور احتجاج دارالحکومت کا گھیرائو کرنے والے حوثی شیعہ شدت ...
بين الاقوامى -
یمنی حوثیوں سے حکومت مخالف مہم ختم کرنے کا مطالبہ
دوسرے ممالک یمن میں مداخلت سے گریز کریں : یواین سلامتی کونسل
بين الاقوامى -
یمن میں دھماکے، بریگیڈئر جنرل سمیت چار فوجی ہلاک
یمن میں بم دھماکوں کے دو الگ الگ واقعات میں ایک بریگیڈیئر جنرل سمیت کم سے کم چار ...
بين الاقوامى -
حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے صنعاء میں حوثیوں کا مارچ
پاکستان اور یمن کو یکساں صورتِِ حال کا سامنا
بين الاقوامى -
یمن :شمال مشرقی صوبے میں جھڑپیں،15 افراد ہلاک
یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں حوثی باغیوں اور اسلامی جماعت اصلاح کے حامیوں کے ...
بين الاقوامى