سعودی عرب: ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں‌ دو پاکستانی گرفتار

ملزمان کے قبضے سے دو کلو ہیروئن برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں دو پاکستانی باشندوں سمیت چار افراد کو ہ یروئن کی اسمگلنگ کےالزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی وزارت داخلہ کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ پولیس کو جدہ میں ایک مشکوک مکان میں کچھ غیر ملکیوں کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی جس پرچھاپہ مار کرچار افراد کو حراست میں‌لیا گیا ہے۔ جن میں دو پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔ان کے قبضے سے دو کلو ہیروئن خام حالت میں برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ چاروں ملزمان سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے غیرقانونی دہندے میں ملوث رہے ہیں۔ مزید تفتیش کے لیے انہیں سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے ایک خفیہ مقام پر پوچھ تاچھ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں