لیبیا: قبائیلیوں میں جھڑپیں ،21 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں واقع ایک قصبے میں مسلح قبائلیوں کے درمیان گذشتہ دو روز سے جاری جھڑپوں میں اکیس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

طرابلس کے جنوب مغرب میں واقع پہاڑی قصبے الزنتان سے تعلق رکھنے والی قوم پرست ملیشیا نے نزدیک واقع قصبے ککلہ پر پہلے حملہ کیا تھا۔اس قصبے کے مکین الزنتان ملیشیا کی مخالف فجر لیبیا کی حمایت کررہے ہیں جو اس وقت دارالحکومت طرابلس میں قابض ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی اسپتال کے حکام کے مطابق دونوں متحارب قبائلی ملیشیاؤں کے درمیان ہفتے اور اتوار کو جھڑپوں میں اکیس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اسلامی جنگجوؤں پر مشتمل فجر لیبیا نے طرابلس میں اپنی عمل داری قائم کررکھی ہے جبکہ مغرب کے حمایت یافتہ وزیراعظم عبداللہ الثنی کی حکومت نے دوردراز مشرقی شہر طبرق میں اپنے دفاتر قائم کررکھے ہیں اور نئی پارلیمان کے اجلاس بھی وہیں منعقد ہوتے ہیں جبکہ کمزور مرکزی حکومت مسلح جنگجو گروپوں پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے اور ملک بھر میں عملاً طوائف الملوکی کا دور دورہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں