یورپی یونین کا فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
یورپی یونین کی خارجہ امور کی نئی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے غزہ کے دورے کے موقع پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ موگیرینی کے جاری دورہ غزہ ہی کے روز شمالی اسرائیل میں پولیس نے ایک عرب نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
حال ہی میں اپنا عہدہ سنبھالنے والی فیدیریکا موگیرینی گذشتہ روز اپنے پہلے دورے پر مشرق وسطیٰ پہنچی تھیں اور ان کا دورہ آج [اتوار] تک جاری رہے گا۔ غزہ پہنچنے کے بعد انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ایک خود مختار ریاست جلد از جلد قائم ہونی چاہیے۔ اس لیے کہ دنیا غزہ پٹی کے علاقے میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کسی نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
گذشتہ چھ برسوں کے دوران اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تیسرے مسلح تنازعے کے نتیجے میں بری طرح تباہ ہو جانے والی غزہ پٹی کے اپنے دورے کے دوران موگیرینی نے کہا، ’’ہمیں ایک فلسطینی ریاست کی ضرورت ہے۔ یہی حتمی منزل ہے اور پوری یورپی یونین کی مشترکہ پوزیشن بھی۔‘‘
اس سال جولائی اور اگست میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی 50 دنوں تک جاری رہی تھی، جس میں دو ہزار ایک سو چالیس سے زائد فلسطینی شہید اور 70 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کے جو نئے متنازعہ منصوبے بنا رکھے ہیں، ان کی وجہ سے وہاں تقریبا ہر روز پرتشدد واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ موگیرینی خطے کا اپنا یہ پہلا دورہ اسی پس منظر میں کر رہی ہیں۔
موگیرینی نے، جو اٹلی کی سابق وزیر خارجہ ہیں، کہا کہ اب بیٹھ کر صرف انتظار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا، ’’اگر ہم صرف بیٹھ کر انتظار ہی کرتے رہے تو مزید چالیس سال گزر جائیں گے۔ ہمیں ابھی ایکشن لینا ہو گا۔‘‘
فلسطینی اپنے لیے ایک ایسی آزاد ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں، جو غزہ پٹی اور اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے علاقوں پر مشتمل ہو گی اور جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہونا چاہیے۔ سویڈن یورپی یونین کا رکن وہ پہلا مغربی یورپی ملک ہے، جس نے گزشتہ مہینے فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا تھا۔
-
سویڈن کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
فلسطینی صدر محمود عباس کا خیر مقدم
بين الاقوامى -
سویڈن کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے فیصلے پر اسرائیل سیخ پا
سویڈن کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان پر اسرائیل نے سخت غم وغصے کا ...
مشرق وسطی -
فلسطین کو تسلیم کرنا قبل از وقت ہے:امریکا
سویڈن کے اعلان کے بعد برطانیہ پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے
بين الاقوامى -
اسرائیل نے سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
سویڈن کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرنے پر اسرائیل نے سخت احتجاج ...
مشرق وسطی -
پوپ فرانسیس: آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت
پاپائے روم کی بیت لحم میں عبادت ،مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دعا
مشرق وسطی -
آزاد فلسطینی ریاست کے پہلو میں اسرائیل کو تسلیم کیا جا سکتا ہے: روحانی
ایرانی موقف میں پہلی مرتبہ غیر معمولی تبدیلی کا بالواسطہ اشارہ
مشرق وسطی