مسجد حرام: عمرہ زائرین کے لیے 125 دروزے کھل گئے
سولہ دروازوں میں برقی زینوں کی سہولت فراہم
سعودی عرب میں الحرمین الشریفین کی مجلس انتظامی نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مسجد حرام کے 125 دروازے کھول دیے ہیں۔
دنیا بھر سے ادائیگی عمرہ کے لیے آمد کا آغاز 23 نومبر سے شروع ہوا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر مسجد حرام کے تمام دروازے کھولے گئے ہیں تاکہ انہیں مناسک عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مسجد حرام میں زیادہ وقت کے لیے عبادات کا موقع مل سکے۔
ان 125 دروازوں پر 475 کی تعداد میں دربان تعینات ہوں گے۔ جن میں مرد دربانوں کے علاوہ خواتین اہلکار بھی شامل ہوں گی۔
نمازوں کی ادائی کے بعد کسی کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔ مسجد کے دروازوں پر ڈیجیٹل لائیٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی مدد سے مسجد میں داخلے کے اوقات اور مسجد میں جگہ کے ہونے یا نہ ہونے کی نشان دہی ہوتی ہے۔
مسجد کے اندر مزید گنجائش ہونے کی صورت میں دروازوں پر سبز روشنیاں جلیں گی۔ بصورت دیگر سرخ روشنیاں نمایاں ہو جائیں گی کہ اب مسجد میں جگہ نہیں ہے اس لیے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کی جائے تاکہ بھگڈر سے بچا جا سکے۔
واضح رہے مسجد حرام کے بیشتر دروازوں کو توسیعی پروگرام کے تحت تعمیرات کے باعث بند کیا گیا تھا۔
مسجد کے جن سولہ دروازوں کے ساتھ برقی سیڑھیاں نصب کی گئی ہیں۔ ان میں باب فہد، باب قریش، باب الصفا، باب المروہ، باب السلام، باب ارقم اور باب مراد وغیرہ شامل ہیں۔
-
60 لاکھ عمرہ زائرین کے لیے 8 ہزار ملازمین
مکہ اور مدینہ منورہ میں عمرے کے لیے تمام انتظامات مکمل
بين الاقوامى -
عمرہ: سعودی معیشت کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی آمدن
حالیہ عمرہ سیزن کے دوران سعودی عرب کی معیشت کو ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کی آمدن ...
بين الاقوامى -
اندھی عقیدت: عمرہ زائرین غلاف کعبہ کا نقصان کرنے لگے
غلف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری نے مرمت کا شعبہ بنا لیا
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں زائرین عمرہ کے زائدالمیعاد قیام پر سخت قدغنیں عاید
عمرہ سروس والوں کو زائرین کے زائد المدت قیام پر ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے
بين الاقوامى -
مکہ: زائرین عمرہ کی خدمت میں پیش پیش خواتین رضاکار
سعودی حلال احمر کی ڈاکٹر اور نرسیں علیل زائرین عمرہ کا مفت علاج کررہی ہیں
بين الاقوامى -
عازمینِ حج کی آیندہ دو ہفتوں میں سعودی عرب آمد کا آغاز
عمرہ کے لیے آنے والے تمام زائرین کو 11 اگست تک واپس چلے جانے کی ہدایت
بين الاقوامى