'داعش کے جنگجو انسان نہیں، وحشی ہیں'

برطانوی امدادی کارکن ڈیوڈ ہینز کی بیوہ کا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

انتہا پسند تنظیم داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے برطانوی امدادی کارکن ڈیوڈ ہینز کی بیوہ ڈرگانا ہینز نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم کو 'بزدل' قرار دیا ہے۔

برطانوی جریدے 'ڈیلی میل' نے ڈرگانا ہینز کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امسال ستمبر میں انٹرنیٹ پر اپنے شوہر کے قتل کی ویڈیو نہیں دیکھی۔

سکائی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ڈرگانا کا کہنا تھا کہ "وہ [داعش] اپنے آپ کو دلیر کہتے ہیں، یہ دلیری نہیں۔ کسی شخص کے ہاتھ پیچھے باندھ کر اسے گردن آگے جھکا کر اس کا سر قلم کرنا بزدلانہ اقدام ہے۔ 'ایسا کرنے والے انسان نہیں بلکہ وحشی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں