یمن میں پانچ زنانہ لباس القاعدہ جنگجو ہلاک
مقتول جنگجوئوں میں دو سعودی بھی شامل ہیں
شمال مغربی یمن کے ضلع ’حرض‘ میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں خواتین کا بھیس بدل کر فرار کی کوشش کرنے والے القاعدہ کے پانچ جنگجوئوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔
صنعاء میں ’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زنانہ لباس میں ملبوس القاعدہ جنگجو ایک بس میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود لے کر جا رہے تھے۔ شبے پر بس کو ایک چیک پوسٹ پر رُکنے کا اشارہ کیا گیا۔ اس دوران بس میں موجود ایک جنگجو نے فائرنگ کر دی۔ جس کے جواب میں چوکی پر موجود فوجیوں نے فائرنگ کی اور بس میں موجود پانچ القاعدہ جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو سعودی باشندے بھی بتائے جاتے ہیں۔
صنعاء کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار نے مشتبہ بس کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس پر بس کے اندر سے فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ اس پر سیکیورٹی فورسز کو بھی فوری جوابی کارروائی کرنا پڑی۔
سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ بس میں دھماکہ خیز مواد ،بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی رکھا گیا تھا۔ حکام نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری رہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسلحہ کہاں لے جایا جا رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ فوج کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے تمام افراد القاعدہ کے جنگجو ہیں۔
-
صنعاء میں متحارب قبائل میں خونریز جنگ ،دسیوں ہلاک
یمن کے صدر مقام صنعاء میں شیعہ مسلک حوثی جنگجوئوں اور ارحب قبیلے کے درمیان خونریز ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثیوں اور سنی قبائلیوں میں جھڑپ، 5 ہلاک
حوثیوں کی صنعاء میں مخالفین کو تلاش کے لیے مہم
مشرق وسطی -
یمن کے سابق صدر اور حوثی رہنماوں پر عالمی پابندیاں
علی صالح کے حامیوں کا صنعاء میں امریکا کے خلاف مظاہرہ
بين الاقوامى -
یمن: امریکی فوجی اڈے پر القاعدہ کا راکٹ حملہ
فوجی اڈے پر چھ میزائل داغے ہیں، عسکری گروپ کا ٹویٹ
مشرق وسطی -
یمن: امریکی صحافی رہائی کے لئے آپریشن میں ہلاک
سمرز کی بہن اور والدین کی اپیلیں اغوا کاروں کو رام نہ کر سکیں
بين الاقوامى -
یمن: ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر کار بم دھماکہ
متعدد یمنی اور ایرانی محافظین ہلاک و زخمی
مشرق وسطی