یمن: ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر کار بم دھماکہ

متعدد یمنی اور ایرانی محافظین ہلاک و زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمنی دارالحکومت میں بدھ کے روز ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

"العربیہ" کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور ایک بارود سے لدی گاڑی پر آیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑدیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد یمنی اور ایرانی سکیورٹی گارڈز ہلاک ہونے گئے ہیں۔

تاہم ایرانی سفیر حسین سید اپنی رہائش گاہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ہیں۔ واضح رہے یہ دھماکہ صنعاء میں قائم ڈپلومیٹک انکلیو میں ہوا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو دھماکے سے زمیں بوس ہونے عمارت کے ملبے سے نکال رہی ہیں۔ موقع سے ابھی تفصیلات کا انتظار ہے۔

کسی گروپ نے فوری طور پر خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے صنعاء میں حالیہ دنوں میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ چند روز قبل ایک چیک پوائنٹ پر حوثیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں