ای بولا’ وائرس کے باعث گینیا میں سعودی سفارت خانہ بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

براعظم افریقا کے ملک گینیا (کوناکری) میں ’ای بولا‘ وائرس کی موذی وباء کے پھیلنے کی اطلاعات کے بعد سعودی عرب نے وہاں پر اپنا سفارت خانہ عارضی طورپر بند کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر گینیا میں ’ای بولا‘ کے وباء سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کے دوران سعودی سفارت خانہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیاکہ گینیا کے ساتھ سفارتی سرگرمیاں پڑوسی ملک سینیگال کے سفارت خانے سے جاری رکھی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں