شہزادہ چارلز آئندہ ہفتے خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے
برطانیہ کے شہزادہ چارلز 6 فروری سے 12 فروری کے دوران کویت، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن سمیت متعدد خلیجی ممالک کے سرکاری دورہ کریں گے۔
برطانوی شاہی خاندان کی رہائش گاہ کلیرنس ہائوس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ شہزادہ چارلز خلیجی ممالک کے گذشتہ دورے سے صرف ایک سال بعد ہی دوبارہ دورے پر آ رہے ہیں جس سے برطانیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
بیان کے مطابق یہ تعلقات برطانوی شاہی خاندان اور خلیجی حکمران خاندانوں کے درمیان موجود طویل المدتی اور احترام کے تعلق کی وجہ سے مضبوط ہیں۔
شہزادہ چارلز اپنے دورے میں سب سے پہلے اردن جائیں گے جہاں وہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے مہمان بنیں گے۔ اس کے بعد وہ کویت کے دورے پر جائیں گے۔
کویت کے بعد ویلز کے حکمران سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ شاہی خاندان کے سینئیر ممبران سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی شاہی خاندان کے ممبران نے اس سے پہلے 11 مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جن میں سب سے حالیہ دورہ مرحوم سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود کی تعزیت کے لئے کیا گیا تھا۔ اس دورے میں شہزادہ چارلز ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کر رہے تھے۔
اس کے بعد 12 فروری کو چارلز، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ ابو ظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔
-
سوشل میڈیا کی طاقت، برطانیہ نئی فوجی بریگیڈ بنانے پر مجبور
77 بریگیڈ اپریل سے قائم ہوگی، تینوں افواج کی نمائندگی ہو گی
بين الاقوامى -
برطانیہ: 2014ء میں 165 مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
برطانیہ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بیرون ملک ...
بين الاقوامى -
برطانیہ: مسلمانوں کے چھ سکول بند ہونے کا خطرہ
اساتذہ اور طلبہ کے نماز کے لیے مسجد جانے پر بھی اعتراض
بين الاقوامى