مصری عدالت نے القسام بریگیڈ کو 'دہشت گرد' قرار دے دیا
دہشت گردی کے خلاف متحدہ سیکیورٹی کمان کی تشکیل کا اعلان
مصر کی ایک عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم 'حماس' کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کو 'دہشت گرد تنظیم قرار دیتے اس پر پابندی عاید کر دی ہے۔' حماس نے 'سیاسی اہمیت' کے حامل اس عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے 'خطرناک' قرار دیا ہے۔
فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرنے والی قاہرہ کی خصوصی عدالت نے متذکرہ فیصلہ ہفتے کے روز سنایا۔
خصوصی عدالت کے جج محمد السید کا یہ فیصلہ ایک مقدمے کی سماعت کے بعد سامنے آیا جس میں القسام بریگیڈ پر الزام عاید کیا گیا تھا کہ تنظیم نے مبینہ طور پر 24 اکتوبر 2014ء کو جزیزہ نما سیناء کے علاقے میں اخوان المسلمون کی حمایت کی غرض سے دھماکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 33 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے۔
ادھر حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم القسام بریگیڈ کے خلاف مصری عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ اس خطرناک سیاسی فیصلے کا فائدہ صرف اسرائیل کو پہنچے گا۔
مصری حکام الزام عاید کرتے ہیں حماس کے زیر نگین غزہ کی پٹی سے مصر میں اسلحہ سمگل کیا گیا جو قاہرہ میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف لڑنے والے عسکریت پسند گروپوں کے ہاتھ لگا۔
غزہ کی سرحد سے ملنے والے مصری علاقے سیناء میں سرگرم جنگجو گروپوں نے قاہرہ میں اخوان المسلمون کے حمایت یافتہ صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی فوجی طاقت کے بل بوتے پر اقتدار سے رخصتی کے بعد سیکڑوں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک کئے ہیں۔ یہ بغاوت اب مصر کے طول و عرض میں پھیل چکی ہے۔
جمعرات کی شب شمالی سیناء میں سیکیورٹی اہلکاروں کے پر ہونے والے چار الگ الگ حملے حالیہ برسوں میں ہونے والے شدید ترین تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامی عراق و شام کی مصری شاخ نے قبول کی تھی جس میں کم سے کم 30 فوجی اور پولیس افسر ہلاک ہوئے۔
بعد ازاں مصر کے صدر ریٹائرڈ جنرل عبدالفتاح السیسی نے فوج کی سپریم کونسل کے اجلاس کی صدارت کے بعد سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں کہا "کہ ملک کو عسکریت پسندی کے خلاف طویل اور کٹھن جنگ کا سامنا ہے۔ "یہ جنگ انتہائی بری، طویل اور مشکل ہو گی۔"
عبدالفتاح السیسی کا یہ بیان جمعرات کو سیناء کے علاقے میں تین درجن فوجی اور پولیس اہلکاروں کی چار الگ الگ حملوں میں ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔
جنرل السیسی نے اخوان المسملون کا نام لئے بغیر کہا کہ "مصر کو دنیا کی سب سے بڑی خفیہ تنظیم کا سامنا ہے۔"
درایں اثنا میں عبدالفتاح السیسی نے نہر سوئز کے مشرقی علاقے میں آپریشنز اور دہشت گردی کے خاتمے کے متحدہ سیکیورٹی کمان تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
تھرڈ فیلڈ آرمی کے کمانڈر اسامہ عسکر کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کا اعلان کرتے ہوئے السیسی نے انہیں نہر سوئز کے مشرقی علاقے کی کمان بھی سونپ دی۔ ایک فوجی بیان کے مطابق اب نہر سوئز کے مشرقی علاقے میں بھی جزیزہ نما سیناء کی طرز پر فوجی آپریشنز ہوں گے۔
-
اسامہ بن لادن اخوان کے رکن تھے: ایمن الظواہری
شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے دعویٰ کیا ہے تنظیم ...
مشرق وسطی -
اخوان المسلمون: مرشد عام سمیت 339 کو فوجی عدالت کا سامنا
سڑکیں بلاک کرنے اور تشدد پر اکسانے کے الزامات عاید
مشرق وسطی -
مصر: اخوان کے سینیر رہ نما کی گرفتاری
قاہرہ میں دستی اور گھریلو ساختہ بم کے دھماکوں میں 9 افراد زخمی
مشرق وسطی -
یو اے ای میں اخوان، داعش، النصرہ محاذ دہشت گرد قرار
متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز ایک سرکاری حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت متعدد عرب ...
مشرق وسطی -
اخوان المسلمون کی برطانیہ میں سرگرمیوں پر پابندی کی تیاری؟
برطانیہ کے مؤقر اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق لندن حکومت نے اخوان المسلمون کی ...
بين الاقوامى -
اخوان المسلمون کے رہنماوں کیلیے ترکی چشم براہ
سات اخوان رہنماوں کو قطری حکومت نے قطر چھوڑنے کا کہہ دیا
مشرق وسطی