لیبیا: مشرقی شہر قبہ میں کار بم دھماکا،34 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا کے مشرقی شہر قبہ میں جمعہ کو کاربم دھماکے کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

لیبیا کی مغرب کی حمایت یافتہ پارلیمان کے اسپیکر عقیلہ صالح نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کاربم حملے میں ایک پیٹرول اسٹیشن اور ایک سکیورٹی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انھوں نے تیس سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

قبہ مشرقی شہر درنہ سے تیس کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور یہ اسپیکرعقیلہ صالح کا آبائی شہر ہے اور وہ وہیں سے العربیہ نیوز سے فون پر گفتگو کررہے تھے۔یہ علاقہ آہستہ آہستہ داعش کے جنگجوؤں کا گڑھ بنتا جارہا ہے اور مصر کے لڑاکا طیاروں نے سوموار کو درنہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں