ایران جوہری ڈیل کا استحقاق نہیں رکھتا:سعودالفیصل
وہ خطے میں جارحانہ پالیسیوں پر عمل پیرا اور دوسرے ممالک میں دخیل ہے
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایسی ڈیل نہیں کی جانی چاہیے جس کا وہ حق دار ہی نہیں ہے۔
وہ سوموار کو دارالحکومت الریاض میں سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ''ایران خطے میں جارحانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،وہ خطے کے دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہےاور جوہری ہتھیار بھی حاصل کرنا چاہتا ہے جس سے علاقائی اور عالمی سلامتی خطرے سے دوچار ہوجائے گی''۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے:''یہ ناممکن ہے کہ ایران کے ساتھ ایسی ڈیل کر لی جائے،جس کا وہ استحقاق ہی نہیں رکھتا ہے''۔وہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کا حوالہ دے رہے تھے جن کے نتیجے میں مارچ کے اختتام سے قبل ایک فریم ورک سمجھوتے کا امکان ہے اور اس کے بعد جون سے قبل طرفین کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاجائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ ''انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ یمن کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔یمن میں ابتر صورت حال کا حوثیوں کی صنعا سے پسپائی اور اقتدار پر قبضے سے دستبرداری کے بغیر حل ممکن نہیں ہے''۔
سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ''حوثیوں کی بغاوت سے نہ صرف یمن کی سلامتی اور استحکام خطرے سے دوچار ہوگیا ہے بلکہ اس سے خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا ہوگئے ہیں''۔
انھوں نے بتایا کہ الریاض میں یمن امن کانفرنس کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس میں شیعہ باغیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔انھوں نے یمنی تنازعے کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن بات چیت کے لیے اس خلیجی اقدام پر فوری ردعمل ظاہر کریں۔
سعودی وزیرخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثیوں کی بغاوت ختم نہیں ہوتی ہے تو پھر خطے کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔شام میں جاری بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ملک میں انتقال اقتدار کے عمل میں صدر بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اس بات کی تائید کی۔
-
سعودی عرب کے ساتھ بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہیں: ایران
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب ...
مشرق وسطی -
ایران، سعودی عرب کے مابین بہتر تعلقات چاہتے ہیں: روحانی
"بشار الاسد کو اپنے ملک پر حملہ قبول نہیں کرنا چاہیے تھا"
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی ایران کے ساتھ تعاون کے لیے شرط
ایران عرب ریاستوں کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہے: سعودی سفیر
بين الاقوامى -
سعودی عرب سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں: ایران
ایرانی محکمہ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ دیتے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب علاقائی حریف ایران سے مذاکرات کے لیے تیار
دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو بات چیت سے طے کیا جاسکتا ہے:سعود الفیصل
بين الاقوامى -
''صدراوباما سعودیوں کے درشت لہجے کے لیے تیار رہیں''
سعودی عرب ایران ،شام اور مصر سے متعلق اقدامات نہ ہونے پر امریکا سے ناراض
بين الاقوامى