’’النہضہ‘‘ کا نام تبدیل، جماعتی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیوں کا فیصلہ
تیونس کی سب سے بڑی اعتدال پسند مذہبی سیاسی جماعت "تحریک النہضہ" کے سربراہ علامہ راشد الغنوشی نے جماعت کا نام تبدیل کرنے اور پارٹی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال موسم گرما میں پارٹی کے اجتماع عام میں جماعت کا نام تبدیل کرنے اور جماعتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تونس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام پسند رہ نما علامہ راشد الغنوشی کا کہنا تھا کہ جماعت کے مرکزی اجتماع ارکان میں پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نام ایسا ہونا چاہیے جس میں اسلام کے ساتھ ساتھ سیاسی روادری کی جھلک بھی دکھائی دے۔ انہوں نے نام کے حوالے سے ترکی کی حکمراں جماعت ’’جسٹس اینڈ ڈویلپمپٹ‘‘[آق] کی مثال دی اور کہا کہ اس طرز کا نام زیر غور لایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ جماعت کے انتظامی ڈھانچے میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی اور جماعت کے فکری نصاب پر نظرثانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت کے سیاسی اور دعوتی دھاروں کو الگ الگ کرنے کی تجاویز بھی آئی ہیں تاکہ جماعت کے دونوں شعبے اپنے اپنے مخصوص دائرے میں رہ کر آزادانہ کام کرسکیں اور سیاسی جماعت کو دعوتی تنظیم کے ساتھ جوڑا نہ جاسکے۔
تحریک النہضہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعت کو موجودہ سیاسی ثقافت کے سانچے میں ڈھالنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اسلامی ریاست کے قیام کے دعوے سے پیچھے ہٹنے پر بھی غور کررہے ہیں تاکہ جماعت کو تیونس کے آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں کھل کر حصہ لینے کے قابل بنایا جاسکے۔
خیال رہے کہ تیونس میں سابق برطرف صدرزین العابدین بن علی کے ملک سے فرار کے بعد کئی سال زیرعتاب رہنے والی تنظیم تحریک النہضہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئی تھی تاہم حالیہ صدارتی انتخابات میں تحریک النہضہ کے مخالف الباجی قائد السبسی ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے، اس کےباوجود تیونسی پارلیمنٹ میں تحریک الہضہ کے اب بھی اکثریت ہے۔
-
تیونس کی نئی مخلوط کابینہ کا اعلان
سیکولر جماعت کی قیادت میں کابینہ میں النہضہ کے وزراء شامل
بين الاقوامى -
تیونس: النہضہ کا حکومت کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
تیونس میں پارلیمنٹ میں دوسری بڑی سیاسی جماعت تحریک النہضہ نے نو منتخب وزیر اعظم ...
بين الاقوامى -
تیونس:سابق وزیراعظم النہضہ کو خیرباد کَہ گئے
حمادی جبالی پارٹی سے اختلافات پر سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
بين الاقوامى -
تیونس : جنگجوؤں کے حملے میں چار فوجی ہلاک
تیونس کے وسطی علاقے القصرین میں جنگجوؤں نے فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کرکے چار ...
بين الاقوامى -
تیونس نے 'تباہ کن' حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا
شام سے واپس آنے والوں سمیت 32 افراد گرفتار
مشرق وسطی -
شکست خوردہ صدارتی امیدوار تیونس میں تحریک چلائیں گے
تیونس کے حالیہ صدارتی انتخابات میں شکست خوردہ امیدوار منصف مرزوقی نے ملک میں آمریت ...
بين الاقوامى