یمنی صدر کا 17 مئی کو ریاض میں قومی مذاکرات کا اعلان
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے رواں ماہ 17 مئی کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قومی مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔ یمنی وزیرخارجہ ریاض یاسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر نے قومی مذاکرات کے لیے سترہ مئی کی تاریخ مقرر کی ہے اور یہ مذاکرات سعودی عرب کی میزبانی میں ہوں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی وزیرخارجہ نے توقع ظاہر کی کہ مذاکرات میں یمن کی تمام نمائندہ جماعتیں اور شخصیات شرکت کریں گی تاہم سابق برطرف صدر علی عبداللہ صالح اور اہل تشیع مسلک کے حوثی باغیوں کے مندوبین کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔ قومی مذاکرات میں 250 اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ یمن کی جنرل پیپلز کانگریس نے ریاض میں مذاکرات میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم علی صالح کے دھڑے کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ یمنی صدر نے مارچ میں قومی مذاکرات کاعمل سعودی عرب کی میزبانی میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب ممالک کے فوجی آپریشن کے دوران مذاکراتی عمل تعطل کا شکارہوگیا تھا۔
یمنی صدر کا کہنا ہے اگر قومی مذاکرات عدن صنعاء اور تعز میں نہیں ہوسکتے تو میں تمام نمائندہ قومی جماعتوں اور شخصیات کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ریاض میں خلیجی تعاون کونسل کے ہیڈ کواٹر میں جمع ہوں اورمفاہمتی بات چیت شروع کریں۔
-
سعودی اتحاد کا یمن میں فضائی حملے روکنے پر غور
مخصوص علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے فضائی مہم روک دی جائے گی
بين الاقوامى -
یمن تنازع پر غور کے لیے خلیجی سربراہ کانفرنس شروع
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہوں پر مشتمل خلیجی کانفرنس سعودی عرب کی ...
بين الاقوامى -
عدن میں حوثیوں کے خلاف تربیت یافتہ فورس کی کارروائی
یمن کے سیکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ عدن کی سڑکوں پر یمن کی تربیت یافتہ فوج ...
بين الاقوامى