شام کی سرحد سے متصل علاقے میں لبنانی فوج کا گشت

عرسال میں فوج ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر بلائی گئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنانی فوج نے شام کے سرحدی شہر القلمون سے متصل عرسال کے علاقے میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر غیر معمولی گشت جاری ہے۔

لبنان کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ عرسال میں گشت دوسری جانب شام میں القلمون کے مقام پر حزب اللہ، النصرہ فرنٹ اور دیگر شامی اپوزیشن گروپوں کے درمیان جاری محاذ آرائی میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے اور جنگجوئوں کے لبنان میں داخل ہونے کے پیش نظر شروع کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے عرسال کے علاقے میں جگہ جگہ ہنگامی چوکیاں قائم کرنے کے بعد گشت جاری رکھا ہوا ہے تاکہ سرحد پار سے کسی قسم کی مداخلت کو روکا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرسال قصبے میں شام کی سرحد سےمتصل پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ دوسری جانب سے گڑ بڑ پھیلانے کی کسی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔

دوسری جانب لبنانی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آئندہ پیر کو طلب کیا گیا ہے جس میں عرسال میں کشیدگی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ لبنان میں شام کی سرحد سے متصل شورش زدہ علاقے عرسال میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے لبنانی سیاسی حلقوں میں اختلافات سامنے آتے رہے ہیں۔ حزب اللہ کی جانب سے فوج کو عرسال میں داخل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے تاہم بعض دوسرے سیاسی گروپ مزید فوج کی سرحدی علاقے میں تعیناتی کے خلاف ہیں۔

پچھلے سال اگست میں عرسال کے مقام پر لبنانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان خونریز تصادم میں 25 فوجی اور 16 عام شہری مارے گئے تھے۔ مسلح حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر شام میں موجود پناہ گزین کیمپوں سے بتایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں