فجر لیبیا نے زیر حراست تیونسیوں کو رہا کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر قابض مختلف جنگجو گروپوں پر مشتمل فجر لیبیا نے اپنے زیر حراست بیسیوں تیونسی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔

تیونس کی وزارت خارجہ نے ان کی رہائی کی تصدیق کی ہے اور ایک بیان میں بتایا ہے کہ لیبیا میں گرفتار آخری گروپ کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔البتہ اس نے ان کی حتمی تعداد نہیں بتائی ہے۔

تیونس نے مئی کے اوئل میں کہا تھا کہ اس کے ایک سو بہتر شہری لیبیا کے مغربی علاقے میں زیر حراست ہیں اور انھیں فجر لیبیا میں شامل ایک ملیشیا نے پکڑلیا ہے۔

طرابلس میں قائم فجر لیبیا کے تحت حکومت کے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے ذمے دار یونٹ کے سربراہ محمد عبدالسلام القویری نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کے افسروں نے بیالیس تیونسیوں کی رہائی میں مدد دی ہے۔

تیونسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے شہریوں کو ان کی دستاویزات دیکھنے کے لیے حراست میں لیا گیا تھا لیکن طرابلس میں متعیّن تیونسی قونصل نے ایک مختلف بیان جاری کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ تیونس میں لیبیا کی ایک ملیشیا کا کمانڈر گرفتار ہے اور ان تیونسیوں کو اس لیے پکڑا گیا تھا تاکہ ان کے بدلے میں اس کمانڈر کو رہا کرانے کے لیے سودے بازی کی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں