لادن خاندان کے چار افراد کی فضائی حادثے میں ہلاکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانیہ کے ایک ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران سعودی عرب کا ایک پرائیوٹ مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کا "امبرائر فینم300" نامی ایک طیارہ جمعہ کے روز ھامشیرو کے مقام پر واقع بلاک بوش ہوائی اڈے کے رن وے پراترنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم طیارہ رن وے کے بجائے طیارہ قریب ہی کاروں کی نیلامی کے لیے مختص گرائونڈ کی طرف نکل گیا اور وہاں پر کھڑی ایک کار سے ٹکرا گیا۔ جس کےنتیجے میں ایک دھماکہ ہوا اور طیارہ تباہ ہو گیا۔

بلیک بوش ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے پیش آیا۔ طیارے میں سوار چار افراد مارے گئے۔ ان میں طیارے کا ہواباز اور تین دوسرے شہری شامل ہیں جن کا تعلق بن لادن خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

مہلوکین کی شناخت سعد بن لادن کی والدہ، سناء بن لادن اور ڈاکٹر زھیر ھاشم کے نام سے کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ پیشتر جبل طائف میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں بن لادن خاندان کے معروف تاجر محمد بن عوض بن لادن جاں بحق ہو گئے تھے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ان کے بیٹے البکر سالم بھی طیارے حادثے میں موت سے دوچار ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں